اسلام آباد میں لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے . ایسا ہی ایک واقعہ اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی 10 اسلام آباد میں پیش آیا جہاں پر ایک برقع پوش لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے .

لڑکی کے ساتھ نوجوان کی بدتمیزی اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے .
سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر سب مردوں کے لئے ایک چیلنج ہے . ہمیں اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کی خاطر اس شخص کو ڈھونڈ کر عبرت کی مثال بنانا چاہئیے ورنہ کل کو یہی واقعہ آپکے گھر کے سامنے بھی ہو سکتا ہے .

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس کیس پر پولیس ٹیم کام کر رہی ہے .

متعلقہ ایس ایچ او رابطے میں ہے، کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے .

. سوشل میڈیا پر صارفین نے پولیس سے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے . خیال رہے کہ گلی محلوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے . اس سے قبل لاہور کے علاقے گلبرگ میں لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی .

. وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ سڑک کے کنارے کھڑی لڑکی کو کار سواروں کی جانب سے ہراساں کی جا رہا ہے . سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کے مطابق متاثرہ لڑکی گلبرگ میں سڑک کنارے فٹ پاتھ کھڑی ہے . اس دوران کار میں دو افراد آتے ہیں اور گاڑی روک کر اسے گاڑی میں بیٹھنے کا کہتے ہیں . کار سوار افراد لڑکی کو کار میں بیٹھنے پر مجبور کرتے رہے .

. .

متعلقہ خبریں