وزیراعلی کا انتخاب ، پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے نتائج کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے فوری طور پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا . گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کی جبکہ اجلاس کے ایجنڈے میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت حالیہ ہونے والے ضمنی انتخابات پر بحث کرنا شامل تھی جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی نے نتائج کے فوری بعد بلاگیا اجلاس نمبر گیم کو مضبوط بنانے کے لئے طلب کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں