تحریک انصاف کو اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات دینے سے روکنے کی اپیل پر اعتراضات ختم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کو اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات دینے سے روکنے کی اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات دینے سے روکنے کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ان چیمبر سماعت میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے۔
عدالت نے تحریک انصاف کے خلاف درخواست کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ جبکہ رجسٹرار آفس کے تکنیکی اعتراضات درخواست گزار کو ایک ہفتے میں دور کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی آئی کو قومی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات دینے سے روکنے کی اپیل سماعت کیلئے مقررکی تھی ۔

جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے آج ان چیمبر اپیل پر سماعت کی۔

قوسین فیصل ایڈووکیٹ نے تحریک انصاف کیخلاف درخواست دائر کی ۔ درخواست گزار نے مرکزی درخواست پر اعتراضات عائد ہونے کے بعد چیمبر اپیل دائر کی۔ اور آج پی ٹی آئی کو اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات دینے سے روکنے کی اپیل پررجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دئیے گئے۔ ادھر گزشتہ دنوں حکومت نے طیبہ گل اسکینڈل پر انکوائری کمشین بنانے کا فیصلہ کیا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ طیبہ گل کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیربحث آیا۔ کل وزیراعظم ہاؤس سے طبیہ گل کے ساتھ رابطہ کیا گیا۔طیبہ گل کے مطابق انہیں اغوا کر کے 18 روز تک وزیراعظم ہاؤس میں رکھا گیا۔ طیبہ گل سے تمام ثبوت لے لیے گئے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔ طیبہ گل کے معاملے پر انکوائری کمیشن آزاد اور شفاف ہو گا۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ذمہ داران کے خلاف انکوائری کمیشن کی رائے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Recent Posts

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

38 mins ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

44 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

51 mins ago

کل سےبارشوں کی پیشگوئی

لاہور (قدرت روزنامہ )کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ 26…

1 hour ago

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کر…

2 hours ago

عدلیہ آئین سے متصادم فیصلہ کرے تو کون ٹھیک کرے گا؟سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago