اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ ڈالر 215 روپے سے تجاویز کر گیا ہے . شدید ناکام اور غلط تجربے کو روکنے کا وقت آگیا .
اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ عوام کو موجود ہ صورتحال میں تکلیف کا سامناہے، جبکہ سیاسی بے یقینی معیشت کا خون بہا رہی ہے .
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ناقص فیصلوں کی پاداش میں پاکستان کو مزید نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا .
واضح رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات نے سیاسی بے یقینی کو بڑھا دیا ہے، جس کے باعث معاشی عدم استحکام پیدا ہوا ہے . شوکت ترین نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے بیرون ملک مقیم دوستوں کی یقین دہانیوں کے باوجود روپیہ گر رہا ہے .
Rupee in a free fall. Has crossed 215. This political uncertainty is bleeding the economy and inflicting tremendous pain on the people. Time to stop this badly conceived, badly executed, totally gone wrong experiment. Pakistan cannot be made to suffer anymore for poor decisions
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 18, 2022
اس بے یقینی کو ختم کرنے کے لیے ہمیں عام انتخابات کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے . ادھر شوکت ترین نے اے آر وائے نیوز سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کا اعلان کریں اور مضبوط نگراں حکومت لیکر آئیں . معاشی بہتری کیلئے ہمیں سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کی طرف جانا ہوگا . مضبوط نگراں حکومت لائیں جو مارکیٹ کو سمجھے . شوکت ترین کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ جلد ایل سی کھولنا چاہتے ہیں جنہیں ڈالر باہر سے لانے ہیں وہ روک رہے ہیں، جبکہ ان کو معلوم ہیں یہ 2023 تک نہیں رہ سکتے .
نگراں حکومت کے آنے سے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا . نگراں حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز سے معاہدے کے بعد آتی ہے . نگراں حکومت کے وزیر خزانہ کے ساتھ ہم اور پی ڈی ایم بھی تعاون کرے گی . بیرون ملک مقیم دوستوں کی یقین دہانیوں کے باوجود روپیہ گر رہا ہے . واضح رہے کہ پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان پھر سے شروع ہوگئی اور امریکی کرنسی کی قیمت میں تقرہباً 4 روپے کا اضافہ ہوگیا . انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 79 پیسے اضافے کے ساتھ 214 روپے 74 پیسے کا ہوگیا .