اس الیکشن کمیشن نے بار بار ہمیں ڈسا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ کو جتوانے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد عمران خان نے عوام سے خطاب میں کہا کہ اس الیکشن کمیشن نے بار بار ہمیں ڈسا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ کو جتوانے کی کوشش کی، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو اس الیکشن کمیشن پراعتماد نہیں، آپ ایک پارٹی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، کرکٹ میں جب امپائر پر اعتماد نہ ہو تو اسے ہٹا دیا جاتا ہے، مہربانی کر کے چیف الیکشن کمشنرمستعفی ہو جائیں۔
عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں گیلانی کا بیٹا پیسے دیتا پکڑا گیا، الیکشن کمشنرنے گیلانی کے بیٹے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، سینیٹ الیکشن میں کھلے عام لوگوں کوخریدا گیا، چیف الیکشن کمشنرکے سارے فیصلے تحریک انصاف کے خلاف ہوتے ہیں، کبھی الیکشن کمشنرنے سندھ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا پتا چلوایا، ڈسکہ ضمنی الیکشن چیف الیکشن کمشنرنے ہمیں ہروایا۔

سندھ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے پولیس کواستعمال کیا، سندھ الیکشن کمشنر صوبائی حکومت کا نوکر ہے، اس کیس سپریم کورٹ میں پڑا ہے اسے سنا ہی نہیں جارہا، اس الیکشن کمیشن نے ہمارے خلاف ہر حربہ استعمال کیا۔ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اگرضمنی الیکشن کی طرح ہی الیکشن کرانا ہے تو بحران بڑھے گا، ضمنی الیکشن میں ہمیں ہرانے کے لیے ہرحربہ استعمال کیا گیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا ریاست کی کسی قسم کی مداخلت نہیں ہو گی، ہرجگہ سے ہمارے لوگوں کو پولیس سے ڈرایا، دھمکایا گیا، ضمنی الیکشن میں ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا، جن پولیس افسران نے ان کے جیالے بن کرمدد کی ایک ایک کا نام یاد ہے، مجھے سب سے زیادہ افسوس چیف الیکشن کمشنر پر ہے، سکندر سلطان راجہ میں اہلیت ہی نہیں ہے، 40 لاکھ مردہ افراد کوبھی ووٹرزلسٹ میں ڈالا گیا، اس چیف الیکشن کمشنر پر ہمیں کوئی اعتماد نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اب ہمیں سبق سیکھنا ہوگا، جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہوگا معیشت مزید نیچے کی طرف جائے گی، مجھے خطرہ ہے حالات مزید خراب نہ ہوجائیں، ایک ہی راستہ ملک میں شفاف الیکشن ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کے دوران ایک مصنوعی سیاسی بحران پیدا کیا گیا، جب یہ سب کچھ ہورہا تھا تواس وقت سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی، جب سازش ہورہی تھی تو میں نے اور شوکت ترین نے آگاہ کر دیا تھا، ہم نے کہا تھا حالات خراب ہوئے تو سنبھالے نہیں جائیں گے، مسلم لیگ کی دونوں حکومتوں میں کبھی ایکسپورٹ نہیں بڑھی تھی، انہوں نے آتے ہی نیب ترامیم کر کے 1100 ارب کا معاف کرا لیا، کل اس حوالے سے سپریم کورٹ جا رہا ہوں، یہ اقتدارمیں اپنے کیسزمعاف کرانے آئے تھے۔
اپنے خطاب کے آغاز میں عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکرادا کرتا ہوں، اب ہم قوم بننے کی طرف جارہے ہیں، جب ہم قوم بن جائیں گے توقرض جیسے تمام مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ عمرا ن خان نے کہا کہ پنجاب کے ووٹرز،یوتھ،خواتین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ملک کے لیے بہت ہی خوش آئند وقت ہے، قوم میں شعوراورنظریہ سمجھ آگیا ہے، جس دن ہم اپنا نظریہ سمجھ گئے قوم ایک عظیم قوم بن جائے گی، جس قوم کا کوئی نظریہ نہ ہووہ کبھی قوم نہیں بن سکتی۔
عمران خان نے کہا کہ قائداعظم نے ہندوؤں کی غلامی سے انکارکیا تھا، ہم کسی اورکی غلامی قبول نہیں کریں گے، پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد بنا تھا، قائداعظمؒ نے تواپنی بیماری کا بھی پتا نہیں چلنے دیا تھا، جس طرح لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے باہرنکلے یہ ایک نیا پاکستان ہے۔

Recent Posts

جو پنجاب میں رہتا ہے وہ میری ذمہ داری ہے، میرے ذہن میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کمشنر آفس فیصل آباد میں…

1 hour ago

بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونےو الے پولیو کیسز کی تعداد15ہوگئی

پشین(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 15 واں کیس رپورٹ ہوگیا، نیشنل ای او…

2 hours ago

ریتیش دیش مکھ کے فینز کیلئے بری خبرآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بگ باس مراٹھی سیزن 5 کے فینز اس وقت شدید مایوس نظر آ رہے…

2 hours ago

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

3 hours ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

3 hours ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

3 hours ago