سیاسی بحران ختم کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے صاف اور شفاف انتخابات، عمران خان

 اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے بعد اپنے پہلے عوامی خطاب میں کہا ہے کہ سیاسی بحران ختم کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔ 

انہوں نے کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر پرعدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے پوری کوشش کی (ن) لیگ کو جتوانے کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیسا الیکشن انہوں نے پنجاب میں کروایا ہے اگر آئندہ بھی ایسے ہی الیکشن ہوئے تو بحران بڑھے گا، الیکشن کمیشن دھاندلی روکنے میں بری طرح ناکام ہوگیا۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جو بددیانتی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، ہم 8 کیسز لے کر الیکشن کمیشن میں گئے لیکن ہماری درخواستیں رد کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سارے فیصلے ہمارے خلاف کیے اور سندھ کا صوبائی الیکشن کمشنر سندھ حکومت کا نوکر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت ہم پرامپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی اور اب قوم نے ثابت کردیا کہ ہم کسی کی غلامی کے لیے تیار نہیں ہیں، جب ہم ایک قوم بن جائیں گے تو ہمارے سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ڈھائی برس آئی ایم ایف کے ساتھ تھے اور ہم بھی مجبور تھی لیکن اس دوران ساری چیزیں مثبت تھیں، ہمارے دور میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ بڑھی جس سے روزگار بڑھا۔

عمران خان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان پر مرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ان کا سب کچھ ملک سے باہر ہے، جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہوگا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ’ان لوگوں‘ کو آگاہ کیا تھا کہ عالمی سطح پر مہنگائی ہے اور ایسے حالات میں حکومت گرائی گئی تو ملک میں معاشی بحران پیدا ہوجائے گا لیکن ہماری حکومت کے لیے مصنوعی سیاسی بحران پیدا کیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد انہوں نے 1100 ارب روپے کے کیسز معاف کرادیے لیکن میں واضح کردوں کہ میں اس اقدام کے خلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں۔

Recent Posts

جو پنجاب میں رہتا ہے وہ میری ذمہ داری ہے، میرے ذہن میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کمشنر آفس فیصل آباد میں…

1 hour ago

بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونےو الے پولیو کیسز کی تعداد15ہوگئی

پشین(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 15 واں کیس رپورٹ ہوگیا، نیشنل ای او…

2 hours ago

ریتیش دیش مکھ کے فینز کیلئے بری خبرآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بگ باس مراٹھی سیزن 5 کے فینز اس وقت شدید مایوس نظر آ رہے…

2 hours ago

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

3 hours ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

3 hours ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

3 hours ago