قدوس بزنجو اپنے بچگانہ مشورے اپنے پاس رکھیں اور کام پر توجہ دیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال

کوئٹہ ( قدرت روزنامہ)قدوس بزنجو سب سے پہلے اپنی ذمہ داری ایک اسپیکر کی حیثیت سے ٹھیک طرح سے نبھائیں کیا کبھی بھی ہائوس اتنی غیر ذمہ داری غیر سنجیدہ مذاق اور غیر دلچسپی سے چلا ہے جو اب چل رہا ہے بلوچستان اسمبلی پر حالیہ حملے کی واقعے کی پوری ذمہ داری اسپیکر پر بنتی ہے جو قریب ہی سرینا ہوٹل میں بیٹھ کر تماشا بین تھے موصوف اپنے حلقے پر توجہ دیں جہاں وہ تین سال میں ایک بار بھی وہاں نہیں گئے جو شخص نہ اپنا حلقہ چلا سکتے اور نہ ہی اسمبلی وہ اپنے بچگانہ مشورے اپنے پاس رکھیں اور کام پر توجہ دیں آواران کو تباہی تک لے جانے والا شخص چاہتا ہے کہ صوبے کا حال بھی ایسا ہی کردے میں ایک غیر سنجیدہ شخص کے ہاتھوں آواران کو اس طرح بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتا کوئی لوٹ مار کا بازار گرم ہو اسکیمات تباہ ہو ہم کچھ نہ کریں ایسا نہیں ہوسکتا حکومت نے پہلے بھی ایکشن لیا ہے اور اب بھی لے گی جہاں بھی کام کی کمزوری ہوگی حکومت وہاں ایکشن لے گی . .

.

متعلقہ خبریں