قدوس بزنجو اپنے بچگانہ مشورے اپنے پاس رکھیں اور کام پر توجہ دیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال

کوئٹہ ( قدرت روزنامہ)قدوس بزنجو سب سے پہلے اپنی ذمہ داری ایک اسپیکر کی حیثیت سے ٹھیک طرح سے نبھائیں کیا کبھی بھی ہائوس اتنی غیر ذمہ داری غیر سنجیدہ مذاق اور غیر دلچسپی سے چلا ہے جو اب چل رہا ہے بلوچستان اسمبلی پر حالیہ حملے کی واقعے کی پوری ذمہ داری اسپیکر پر بنتی ہے جو قریب ہی سرینا ہوٹل میں بیٹھ کر تماشا بین تھے موصوف اپنے حلقے پر توجہ دیں جہاں وہ تین سال میں ایک بار بھی وہاں نہیں گئے جو شخص نہ اپنا حلقہ چلا سکتے اور نہ ہی اسمبلی وہ اپنے بچگانہ مشورے اپنے پاس رکھیں اور کام پر توجہ دیں آواران کو تباہی تک لے جانے والا شخص چاہتا ہے کہ صوبے کا حال بھی ایسا ہی کردے میں ایک غیر سنجیدہ شخص کے ہاتھوں آواران کو اس طرح بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتا کوئی لوٹ مار کا بازار گرم ہو اسکیمات تباہ ہو ہم کچھ نہ کریں ایسا نہیں ہوسکتا حکومت نے پہلے بھی ایکشن لیا ہے اور اب بھی لے گی جہاں بھی کام کی کمزوری ہوگی حکومت وہاں ایکشن لے گی ۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں…

6 hours ago

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

6 hours ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

6 hours ago

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

6 hours ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

6 hours ago