فاروق ستار کا این اے 245 کا ضمنی الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم پاکستان اور فاروق ستار کے درمیان مزاکرات طے نہ پا سکے۔ فاروق ستار نے این اے 245 کا ضمنی الیکشن آزاد حیثیت میں تالے کے انتخابی نشانے پر لڑنے کا اعلان کردیا۔ اور کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں مجھے ہرایا گیا۔ ایم کیو ایم کے بھائیوں کو 4 سال تک میری یاد نہیں آئی۔ انکا کہنا تھا کہ جس کی ڈوریں کسی اور کے ہاتھ میں ہوں وہ سیاست نہیں کرسکتے۔
عمران خان کے بیانیے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج جو بیانیہ عمران خان کا ہے،وہ میرا بہت پہلے سے ہے۔ فاروق ستار نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم سے الگ کیا گیا میں نہیں ہو اتھا۔ خالد مقبول صدیقی سے میری تین ملاقاتیں ہوئیں۔ نیک نیتی سے کوشش کی کسی طرح خالد مقبول اور میں کھڑے ہوں۔

ہمارا ووٹ بینک چاہتا ہے سب ایک طرف کھڑے ہو جائیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ کوشش کی ایم کیو ایم میں جاکر دوبارہ اسے پاوں پر کھڑا کروں۔ میں نے 75 کراچی میں 30 پینل حیدر آباد میں ر کھے ۔ زیادہ تر نئے چہرے اور قیادت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ خالد مقبول نے فاروق ستار کے تمام تحفظات دور کر دئیے ہیں جب کہ تنظیمی عہدے داروں اور آزاد بلدیاتی امیدواروں کو ایڈجسمنٹ کا فارمولا بھی طے پا گیا۔
کراچی اور حیدرآباد میں فاروق ستار کے تنظیمی عہدے داران کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ جب کہ عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے۔ عید کے بعد پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس بلانے جانے کا امکان ہے جس میں فاروق ستار اپنی ایم کیو ایم میں واپسی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ فاروق ستار کی جانب سے این اے 245 سے دستبرداری اور بلدیاتی امیدواروں کے حوالے سے اعلان متوقع ظاہر کیا جا رہا تھا۔

Recent Posts

جو پنجاب میں رہتا ہے وہ میری ذمہ داری ہے، میرے ذہن میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کمشنر آفس فیصل آباد میں…

1 hour ago

بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونےو الے پولیو کیسز کی تعداد15ہوگئی

پشین(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 15 واں کیس رپورٹ ہوگیا، نیشنل ای او…

2 hours ago

ریتیش دیش مکھ کے فینز کیلئے بری خبرآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بگ باس مراٹھی سیزن 5 کے فینز اس وقت شدید مایوس نظر آ رہے…

2 hours ago

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

3 hours ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

3 hours ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

3 hours ago