ترجمان پی ڈی ایم کا تحریک انصاف کی جیت پر منفرد تبصرہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے،امید ہے وہ کل الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جن نشستوں پر مسلم لیگ ن کو شکست ہوئی ہے، یہ 2018 میں پی ٹی آئی جیتی تھی۔
اب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو ہرایا۔ جبکہ سابقہ کھلاڑیوں کو حالیہ کھلاڑیوں نے شکست دی۔ پی ٹی آئی نے 20 نشستوں میں سے 5 ہاریں توخوشی اور مبارکباد کس بات کی؟ ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی پنڈی نشست کی جیت، پی ٹی آئی کی 15 جیتی ہوئی نشستوں پر بھاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے عمران خان جھوٹے ثابت ہوگئے۔

دھاندلی کا شور شرابہ کرنے والوں کو اخلاقی شکست ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ اب عمران نیازی کو چاہیے کہ قومی اداروں پربے جا تنقید اورجھوٹےالزامات سے گریزکرے۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے، امید ہے کل الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے۔ حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا دور گزرگیا، وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔
بد تمیزی، بدکلامی جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے۔ خامیوں اوربرائیوں کی حامل پارٹی کی جیت ملک وقوم کےمستقبل کے لیے نیک شگون نہیں۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر میدان مار لیا ہے۔ صوبہ پنجاب میں 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں 15 نشستیں جیت کر پاکستان تحریک انصاف دوبارہ پنجاب پر حکمرانی کی پوزیشن میں آگئی۔ ضمنی الیکشن میں 15 نشستوں پر کامیابی کے بعد صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کے پاس 178 سیٹیں آچکی ہیں جب کہ ان کے اتحادی ق لیگ کے 10 ایم پی ایز کو ملا کر یہ تعداد 188 ہوجاتی ہے یوں پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کے لیے درکار 186 نشستوں کا نمبر بھی حاصل کرلیا۔

Recent Posts

جو پنجاب میں رہتا ہے وہ میری ذمہ داری ہے، میرے ذہن میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کمشنر آفس فیصل آباد میں…

1 hour ago

بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونےو الے پولیو کیسز کی تعداد15ہوگئی

پشین(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 15 واں کیس رپورٹ ہوگیا، نیشنل ای او…

2 hours ago

ریتیش دیش مکھ کے فینز کیلئے بری خبرآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بگ باس مراٹھی سیزن 5 کے فینز اس وقت شدید مایوس نظر آ رہے…

2 hours ago

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

3 hours ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

3 hours ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

3 hours ago