ضمنی الیکشن کے نتائج مسلم لیگ( ن) تسلیم کرتی ہے،حقائق عوام کے سامنے لائیں گے

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج مسلم لیگ( ن) تسلیم کرتی ہے،حقائق عوام کے سامنے لائیں گے تو آئندہ انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی . ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے، .

پیر کے روز یہاں لاہور پریس کلب میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ فرح بی بی اور بشری بی بی نے بدعنوانی کی ہے تو تین ماہ میں کس نے ہاتھ ڈالنا ہے .
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ بند کمروں میں فیصلے کئے جاتے ہیں تو کیا نوازشریف اور مریم نوازشریف کے خلاف فیصلے نہیں آئے . ان کا کہنا تھا کہ بیس سال میں بے پناہ جیلیں کاٹیں، ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، سی پیک دیا تو تاحیات نااہل کر دیا گیا .
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے اپنی قربانی دی تاکہ نظام بہتر ہوجائے .

انہوں نے کہا کہ نوازشریف بات کر تے تو اس پر میڈیا بلیک آوٹ کیاگیا . میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عدم اعتماد کرکے حکومت میں آئے تواتحادی جماعتوں کے فیصلوں کے پابند تھے . میاں جاوید لطیف نے کہا کہ سارا سچ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے اور والدہ پر مقدمات بنائے، تین ماہ میں ریلیف نہیں لیا ، قوم و ریاست کیلئے قربان ہونے کو تیار ہیں کوئی راضی ہو یا ناراض .
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جو شخص کہتا تھا کہ تین ماہ میں الیکشن ہونے چاہئیں پنجاب اور کے پی میں اکثریت ہے،اگر عمران خان کے پی اور پنجاب میں اسمبلیاں ختم کریں اور الیکشن کااعلان کریں تو ہم بھی الیکشن کیلئے تیار ہیں،الیکشن تمام خامیوں کا مداوا اور بقا کا ضامن ہے . میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا اگر کوئی سوچے کہ آسانی سے رزلٹ ہضم کر لیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، دبائو ہوتا تو پریس کانفرنس کیلئے نہ آتا ،ملک پر قربان ہونے کیلئے تیار ہوں .
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عدم اعتماد سے قومی حکومت بنائی، اس کا ایک مقصد تھاکہ معیشت کو سہارا دیاجائے کہیں ڈیفالٹ نہ کر جائیں، سوال یہ ہے کہ کیاملک فوری الیکشن کامتحمل ہو سکتا ہے . میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جب عمران خان حکومت میں تھا تواس وقت فوری الیکشن ہونے چاہئیں تھے . میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے باوجود پیٹرول و بجلی کی قیمتیں بڑھائیں کیونکہ ریاست و معیشت کو بچانا تھا . میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اب نظریہ ضرورت کو دفن کرنا ہوگا، ہم نے شکست تسلیم کی، جن سے غلطیاں ہوئیں ،اس کا مداوا کرنا ناگزیر ہے اس کا ملبہ نہیں اٹھائیں گے . میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جب حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے تو آئندہ انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں