فارن فنڈنگ کے کیس کا فیصلہ سر پر نہ لٹکا ہوتا تو عمران خان چیف الیکشن کمشنر کو تمغہ حسن کارکردگی دے رہے ہوتے‘ مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر آج فارن فنڈنگ کے کیس کا فیصلہ سر پر نہ لٹکا ہوتا تو عمران خان چیف الیکشن کمشنر کو تمغہ حسن کارکردگی دے رہے ہوتے .
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اپنی ہی 20 سیٹوں پر 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں .

الیکشن کمیشن آف پاکستان پر آپ کا اٹیک وہ دھاندلی نہیں جو ہوئی ہی نہیںبلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے . آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں جن کا منظر عام پر لایا جانا ناگزیر ہے، الیکشن کمیشن اس کا جلد فیصلہ سنائے .

. .

متعلقہ خبریں