ترجمان پی ڈی ایم کا تحریک انصاف کی جیت پر منفرد تبصرہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے،امید ہے وہ کل الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے . حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جن نشستوں پر مسلم لیگ ن کو شکست ہوئی ہے، یہ 2018 میں پی ٹی آئی جیتی تھی .


اب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو ہرایا . جبکہ سابقہ کھلاڑیوں کو حالیہ کھلاڑیوں نے شکست دی . پی ٹی آئی نے 20 نشستوں میں سے 5 ہاریں توخوشی اور مبارکباد کس بات کی؟ ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی پنڈی نشست کی جیت، پی ٹی آئی کی 15 جیتی ہوئی نشستوں پر بھاری ہے . الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے عمران خان جھوٹے ثابت ہوگئے .
دھاندلی کا شور شرابہ کرنے والوں کو اخلاقی شکست ہوئی . انکا کہنا تھا کہ اب عمران نیازی کو چاہیے کہ قومی اداروں پربے جا تنقید اورجھوٹےالزامات سے گریزکرے . ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے، امید ہے کل الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے . حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا دور گزرگیا، وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے .
بد تمیزی، بدکلامی جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے . خامیوں اوربرائیوں کی حامل پارٹی کی جیت ملک وقوم کےمستقبل کے لیے نیک شگون نہیں . خیال رہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر میدان مار لیا ہے . صوبہ پنجاب میں 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں 15 نشستیں جیت کر پاکستان تحریک انصاف دوبارہ پنجاب پر حکمرانی کی پوزیشن میں آگئی . ضمنی الیکشن میں 15 نشستوں پر کامیابی کے بعد صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کے پاس 178 سیٹیں آچکی ہیں جب کہ ان کے اتحادی ق لیگ کے 10 ایم پی ایز کو ملا کر یہ تعداد 188 ہوجاتی ہے یوں پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کے لیے درکار 186 نشستوں کا نمبر بھی حاصل کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں