ترجمان پی ڈی ایم کا تحریک انصاف کی جیت پر منفرد تبصرہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے،امید ہے وہ کل الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جن نشستوں پر مسلم لیگ ن کو شکست ہوئی ہے، یہ 2018 میں پی ٹی آئی جیتی تھی۔
اب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو ہرایا۔ جبکہ سابقہ کھلاڑیوں کو حالیہ کھلاڑیوں نے شکست دی۔ پی ٹی آئی نے 20 نشستوں میں سے 5 ہاریں توخوشی اور مبارکباد کس بات کی؟ ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی پنڈی نشست کی جیت، پی ٹی آئی کی 15 جیتی ہوئی نشستوں پر بھاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے عمران خان جھوٹے ثابت ہوگئے۔
دھاندلی کا شور شرابہ کرنے والوں کو اخلاقی شکست ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ اب عمران نیازی کو چاہیے کہ قومی اداروں پربے جا تنقید اورجھوٹےالزامات سے گریزکرے۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے، امید ہے کل الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے۔ حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا دور گزرگیا، وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔
بد تمیزی، بدکلامی جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے۔ خامیوں اوربرائیوں کی حامل پارٹی کی جیت ملک وقوم کےمستقبل کے لیے نیک شگون نہیں۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر میدان مار لیا ہے۔ صوبہ پنجاب میں 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں 15 نشستیں جیت کر پاکستان تحریک انصاف دوبارہ پنجاب پر حکمرانی کی پوزیشن میں آگئی۔ ضمنی الیکشن میں 15 نشستوں پر کامیابی کے بعد صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کے پاس 178 سیٹیں آچکی ہیں جب کہ ان کے اتحادی ق لیگ کے 10 ایم پی ایز کو ملا کر یہ تعداد 188 ہوجاتی ہے یوں پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کے لیے درکار 186 نشستوں کا نمبر بھی حاصل کرلیا۔

Recent Posts

نارو وال میں سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا

نارووال (قدرت روزنامہ)سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا، ملزمہ ساس پر…

3 hours ago

سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری ہو گئے۔…

3 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی…

4 hours ago

معروف بھارتی یوٹیوبر کا چینل ہیک ہو گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کے دونوں یوٹیوب چینل پر ہیکر نے…

4 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا…

5 hours ago

جماعت اسلامی نے29 ستمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نےمعاہدے پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد نہ کرنے…

5 hours ago