عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس میں مٹھائی ،گھر میں تیار کیا گیا زردہ تقسیم کرایا ‘ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس میں مٹھائی تقسیم کروائی، اس کے ساتھ ہی گھر میں بنایا گیا زردہ بھی تقسیم کروایا . ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس کے دوران زردہ تقسیم کرتے وقت عمران خان نے کہا کہ کہا کہ اسے خصوصی طور پر بنوایا ہے .


ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی قانونی اور انتظامی معاملات سے متعلق کمیٹی قائم کی گئی .

عمران خان نے کہا کہ پوری ٹیم نے پنجاب الیکشن میں بھرپور محنت کی، پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، نوجوانوں نے دھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا . عمران خان نے کہا کہ عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کردیا ہے . تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازش کا جواب عوام نے اپنے ووٹوں سے دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں