حالت یہ ہے کہ بیڈروم میں بھی پرائیویسی نہیں رکھی جا سکتی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے . چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر سے بھی آلہ پکڑا گیا تھا .

اس طرح کی حرکتوں سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا . جب کہ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ اسلام آباد میں بڑی امریکی ایمبیسی ہے .
انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ غیر ملکی سفارتخانے نے منسٹر انکلیو سمیت اہم عمارتوں کے قریب ڈیوائسز لگارکھی ہیں . اسلام آباد میں قلعہ نما ایمبیسی بنانے کی اجازت کس نے دی؟ . شیریں مزاری نے کہا پہلے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی . صوبائی اور وفاقی حکومت نے کہا ہم نے اغوا کرنے کی کوشش نہیں کی . اگر انہوں نے اغوا کرنے کی کوشش نہیں کی تو کس نے کی .
ہمارے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں،قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں . میرے کمرے میں ڈیوائس لگا کر کیا سننے کی کوشش کی گئی . حالت یہ ہے کہ بیڈروم میں بھی پرائیویسی نہیں رکھی جا سکتی . شیریں مزاری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس حوالے سے پٹیشن دائر کروں گی . یہاں واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایجنسیوں نے میرے نوکروں کو استعمال کرکے میرے کمرے میں جاسوسی آلہ رکھنے کی کوشش کی .
جھے حیرت ہوئی کہ ایجنسیاں میرے نوکروں کے ذریعے میرے بیڈ روم میں آلہ رکھوا رہی ہیں تاکہ تمام باتیں ان تک پہنچ سکیں . جب پوری تفتیش کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ جب میں وزیراعظم تھا تب سے ملازموں کو تیار کیا جا رہا تھا،تب سے میرے ملازم کو اپروچ کیا جا رہا تھا اور وہ ایک اور ملازم کے ذریعے ڈیوائس میرے کمرے میں رکھوانا چاہ رہا تھا تاکہ ریکارڈنگ کی جا سکے . عمران خان نے مزید بتایا کہ میرے لوگوں کو ان کی جعلی ویڈیوز سے بلیک میل کرکے کہا جارہا ہے کہ میرا ساتھ چھوڑ دیں .

. .

متعلقہ خبریں