حالت یہ ہے کہ بیڈروم میں بھی پرائیویسی نہیں رکھی جا سکتی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر سے بھی آلہ پکڑا گیا تھا۔اس طرح کی حرکتوں سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔جب کہ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ اسلام آباد میں بڑی امریکی ایمبیسی ہے ۔
انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ غیر ملکی سفارتخانے نے منسٹر انکلیو سمیت اہم عمارتوں کے قریب ڈیوائسز لگارکھی ہیں۔اسلام آباد میں قلعہ نما ایمبیسی بنانے کی اجازت کس نے دی؟۔شیریں مزاری نے کہا پہلے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔صوبائی اور وفاقی حکومت نے کہا ہم نے اغوا کرنے کی کوشش نہیں کی۔اگر انہوں نے اغوا کرنے کی کوشش نہیں کی تو کس نے کی۔
ہمارے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں،قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔میرے کمرے میں ڈیوائس لگا کر کیا سننے کی کوشش کی گئی۔حالت یہ ہے کہ بیڈروم میں بھی پرائیویسی نہیں رکھی جا سکتی۔شیریں مزاری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس حوالے سے پٹیشن دائر کروں گی۔یہاں واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایجنسیوں نے میرے نوکروں کو استعمال کرکے میرے کمرے میں جاسوسی آلہ رکھنے کی کوشش کی۔
جھے حیرت ہوئی کہ ایجنسیاں میرے نوکروں کے ذریعے میرے بیڈ روم میں آلہ رکھوا رہی ہیں تاکہ تمام باتیں ان تک پہنچ سکیں۔ جب پوری تفتیش کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ جب میں وزیراعظم تھا تب سے ملازموں کو تیار کیا جا رہا تھا،تب سے میرے ملازم کو اپروچ کیا جا رہا تھا اور وہ ایک اور ملازم کے ذریعے ڈیوائس میرے کمرے میں رکھوانا چاہ رہا تھا تاکہ ریکارڈنگ کی جا سکے۔عمران خان نے مزید بتایا کہ میرے لوگوں کو ان کی جعلی ویڈیوز سے بلیک میل کرکے کہا جارہا ہے کہ میرا ساتھ چھوڑ دیں۔

Recent Posts

نارو وال میں سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا

نارووال (قدرت روزنامہ)سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا، ملزمہ ساس پر…

3 hours ago

سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری ہو گئے۔…

3 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی…

3 hours ago

معروف بھارتی یوٹیوبر کا چینل ہیک ہو گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کے دونوں یوٹیوب چینل پر ہیکر نے…

3 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا…

5 hours ago

جماعت اسلامی نے29 ستمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نےمعاہدے پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد نہ کرنے…

5 hours ago