پنجاب اسمبلی میں 22 جولائی کو ن لیگ ہی فاتح ہی رہے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب اسمبلی میں فائٹنگ پوزیشن میں ہیں . انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 22 جولائی آنے تو دیں .

پنجاب اسمبلی میں 22 جولائی کو ن لیگ ہی فاتح ہی رہے گی . پاکستان میں صاف و شفاف الیکشن ہوئے ہیں . خرم دستگیر نے کہا کہ عوام نے فیصلہ دیا ہے جس میں امریکی سازش نہیں تھی، عوام ووٹ دینے میں خود مختار ہیں، پنجاب حکومت نے فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے ہیں .
وفاقی وزیر خرم دستگیر کے مطابق ہمارے پاس جو ذرائع تھے وہ ہم نے استعمال نہیں کیے . کل کے نتائج کے نتیجے میں آج پاکستان روپے کی قدر پھر گر گئی . جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں پانچ ووٹو ں کا فرق ہے اگر اس دن پانچ لوگ غیر حاضر ہو گئے تو اس کے بعد پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کو ڈھونڈتے پھریں گے .
17جولائی کا جو ضمنی انتخاب تھا اس میں پی ٹی آئی نے 15نشستوں پرکامیابی حاصل کی ،پانچ نشستوں پر آزدا داو رمسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی لیکن ایک پاگل شخص جیت کر بھی یہ کہہ رہا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے اور وہ اسکا گھٹیا پن ہے چھپائے نہیں چھپتا . ہر معاملے میں وہ اتنی بے شرمی اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کرتا ہے کہ اس کیلئے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں .
کیا تم 20کی 20سیٹیں جیتتے تو الیکشن صاف اور شفاف ہوتے . تم تو خود یہ توقع نہیں کر رہے تھے ، اس دن دوپہر کو بھی بیانیہ پکا کرنے کے لئے کہ میرے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے ادھر ادھر کی باتیں بنا رہے تھے ، بہانہ تراش رہے تھے ،جب تم حکومت میں تھے تم نے الیکشن کمیشن کا عملہ اغواء کرایا ، تم نے الیکشن میں دھاندلی کرائی ،چوری کی ،آج مرکز اور صوبے میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت تھی تو صاف اور شفاف انتخابات ہوئے .
کسی ایک جگہ پربھی امن و امان کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی ،نہ انتظامیہ کی جانبداری نہ کسی جگہ پر الیکشن کے عملے کی قواعد کے خلاف اقدامات اٹھانے ، اغواء ہونے یا جعلی ووٹ کاسٹ کرانے کی کوئی خبر تک نہیں تھی ،اس کے باوجود تم کہہ رہے ہو کہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی ہے اور خاص طو رپر چیف الیکشن کمشنر کی ذات کو گھٹیا ذہنیت بے شرمی کا نشانہ بنایا ہو اہے .

. .

متعلقہ خبریں