پنجاب میں پی ٹی آئی کی اکثریت اقلیت میں بدلنے کا ایک ہی راستہ حمزہ شہباز کے پاس کونسا آخری کارڈ بچ گیا؟بنی گالہ میں ہلچل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی کے 20حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شاندار مگر غیر متوقع کا میابی نے ملک میں نئے انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار کردی ہے اور اب بظا ہر وفاقی حکومت عمران خان کے دبائو کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔روزنامہ جنگ

میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق سیا سی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی سر براہی میں قائم اتحادی حکومت کی بقاء کا انحصار اب پنجاب میں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی بقاء پر ہے۔ اب پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے ساتھ مل کر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ حمزہ شہباز کے پاس آخری کارڈ یہ رہ گیا ہے کہ وہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ممبران پنجاب اسمبلی سے استعفے دلواکر پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں حاصل ہونے والی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیں ورنہ ان کے پاس اب استعفے اور ایوان میں شکست کا آپشن ہی باقی رہ گیا ہے۔ یہ کارڈ کھیل کر حمزہ شہباز بازی پلٹ سکتے ہیں ۔ اگر پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی تو وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس بھی با وقار راستہ نئے انتخابات کا ہی رہ جا ئے گا۔

Recent Posts

نارو وال میں سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا

نارووال (قدرت روزنامہ)سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا، ملزمہ ساس پر…

3 hours ago

سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری ہو گئے۔…

3 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی…

3 hours ago

معروف بھارتی یوٹیوبر کا چینل ہیک ہو گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کے دونوں یوٹیوب چینل پر ہیکر نے…

4 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا…

5 hours ago

جماعت اسلامی نے29 ستمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نےمعاہدے پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد نہ کرنے…

5 hours ago