صادق آباد حادثے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے

صادق آباد (قدرت روزنامہ) صادق آباد حادثے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے،22لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 29 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق کشتی میں100افراد سوار تھے۔دو کشتیوں پر گنجائش سے زائد افراد سوار تھے اور باراتیوں کو بچانے کے لیے دوسری کشتی کے سواروں نے دریا میں چھلانگیں لگائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب 20 سے زائد افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کے مطابق دریائے سندھ میں ماچھکہ کے قریب باراتیوں سے بھری کشتی الٹی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ڈوبنے والوں ابھی تک حتمی تعداد سامنے نہیں آرہی ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق افسوس ناک حادثہ اوور لوڈنگ کے سبب پیش آیا، دریائے سندھ میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، حادثے کے بعد زیادہ تر افراد کو مقامی افراد نے بچالیا ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ بارات ی کھروڑسے ماچھکہ آرہے تھے کہ صادق آباد کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد دریا پر پہنچ گئے اور گذشتہ روز 19 لاشیں نکالی گئیں جبکہ 35 افراد کو بھی مقامی لوگوں نے بچا لیا۔حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی ہیں، ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے دریائے سندھ میں کشتی الٹنے اور واقعے میں جانی نقصان پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ سے حادثے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔

Recent Posts

نارو وال میں سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا

نارووال (قدرت روزنامہ)سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا، ملزمہ ساس پر…

3 hours ago

سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری ہو گئے۔…

3 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی…

4 hours ago

معروف بھارتی یوٹیوبر کا چینل ہیک ہو گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کے دونوں یوٹیوب چینل پر ہیکر نے…

4 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا…

5 hours ago

جماعت اسلامی نے29 ستمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نےمعاہدے پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد نہ کرنے…

5 hours ago