انٹر بینک میں ڈالر 222 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈالر اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر قدر کے لحاظ سے روز بروز نئی منازل طے کر رہاہے،اور ڈالر ہر روز تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کوچھو رہا ہے۔ پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ روپے کی قدر مسلسل کم ہور ہی ہے۔ڈالر نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔
ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 80پیسے مہنگا ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 221 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو کر 222 روپے کا ہو گیا۔ پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا تھا۔ آج انٹربینک میں ڈالر مزید 5 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے ہوگئی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 79 پیسے اضافے کے ساتھ 214 روپے 74 پیسے کا ہوگیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 روپے پر فروخت ہوا ، اسی طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 431 پوائنٹس کم ہوکر 41643 پر ٹریڈ کی ۔ قبل ازیں گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 15پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام بحالی کے معاملات طے پا جانے کے بعد جمعہ کے روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں غیر متوقع اضافہ دیکھنے میں آیا کیوں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہو جانے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی، تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد کا بڑا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 1 روپے 15 پیسے اضافے سے دوبارہ 210 کی سطح سے اوپر چلا گیا۔

Recent Posts

پارٹی رہنماؤں کا مزید دو روزہ ریمانڈ اور دہشت گردی اور اسلحہ برآمدگی کے الزام لگانا قابل مذمت ہے، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ +اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن…

2 mins ago

کوئٹہ میں موسم کی تبدیلی ،سردی کے باعث شاہراؤں پر سوپ اور یخنی کی ریڑھیاں اور دکانیں سج گئیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی امد کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی قیمتوں…

9 mins ago

کوئٹہ ،گداگروں کی بھرمار سے جرائم کی شرح میں شدید اضافہ، محکمہ سوشل ویلفیئر یونٹ تاحال غیر فعال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میدں گداگروں کی بھرمار پولیس اور متعلقہ تھانے اور محکمہ سوشل…

16 mins ago

کوئٹہ ،بسوں میں جیب کتروں اورچوروں کا راج ،شہری پریشان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لوکل بسوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا…

21 mins ago

گوادرساحل پر ٹرالرمافیا اور فورسزعوام کے کاروبارپر قبضہ کرکے رکاوٹیں ڈال رہی ہے، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے…

28 mins ago

روزگار کے زرائع محدود، بلوچستان اس وقت سنگین سیاسی معاشی مشکلات کا شکارہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ و مرکزی کمیٹی اور وحدت بلوچستان کابینہ کی حلف…

33 mins ago