اتحادی جماعتوں کی خاموشی، (ن)لیگ کو وفاقی حکومت بچانے کے لالے پڑ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صوبہ پنجاب میں 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب سے مسلم لیگ (ن)اور اتحادیوں کی حکومت کے خاتمے کی راہ تو ہموار ہو گئی ہے لیکن وفاق میں وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت بھی خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔

ایک عرب ویب سائیٹ کے مطابق حکومت کے اتحادیوں کی خاموشی اور عمران خان کی جانب سے کسی بڑے سرپرائز کے بعد شہباز شریف مشکل سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد سے اب تک حکومت کی اتحادی جماعتیں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور مشاورت کے لیے اپنے اپنے پارٹی اجلاس طلب کر لیے ہیں۔ تاہم حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اندر سے عام انتخابات کے لیے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضمنی الیکشنز سے واضح ہو گیا کہ اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے۔ مصطفی نواز کھوکھر کو موجودہ حکومت میں وزیر مملکت کا عہدہ دیا گیا تھا جو انھوں نے اسے قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ عرب ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کی اہم اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطے کی کوشش کی لیکن انھوں نے موجودہ صورت حال پر خاموش رہنا ہی مناسب سمجھا ہے۔ صرف جمعیت علمائے اسلام(ف)کے ترجمان اسلم غوری نے عرب ویب سائیٹ کے سوال کا جواب دیا اور کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان ایک جماعت ہے اور فیصلے بھی جماعت ہی کرتی ہے۔

Recent Posts

نارو وال میں سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا

نارووال (قدرت روزنامہ)سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا، ملزمہ ساس پر…

4 hours ago

سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری ہو گئے۔…

5 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی…

5 hours ago

معروف بھارتی یوٹیوبر کا چینل ہیک ہو گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کے دونوں یوٹیوب چینل پر ہیکر نے…

5 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا…

6 hours ago

جماعت اسلامی نے29 ستمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نےمعاہدے پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد نہ کرنے…

6 hours ago