تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے کمیٹی بنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی خصوصی کمیٹی میں شفقت محمود، یاسمین راشد، سبطین خان، محمود الرشید اور اسلم اقبال شامل ہیں۔پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات کے لیے کمیٹی کا سربراہ اسد عمر کو مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور کارکنان کے خلاف مقدمات کے معاملات پر بھی کمیٹی قائم ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے چوہدری پرویز الہٰی کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی کے فیصلے کی توثیق کر دی ۔ پیر کو چیئرمین عمران خان کی زیرِصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر، سینئر مرکزی نائب صدور فواد چودھری اور ڈاکٹر شیریں مزاری شریک ہوئے ۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرلز عامر محمود کیانی اور عمر ایوب خان سمیت دیگر اراکین کور کمیٹی موجود تھے ۔ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں تاریخی کامیابی اور بعد کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کی تنظیمی و سیاسی حکمت عملی پر بھی مفصل گفتگو کی گئی جس میں پنجاب کے ضمنی انتخابات کے بعد سندھ میں بلدیاتی اور ضمنی انتخابات پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
سندھ کے انتخابات کے حوالے سے حکمتِ عملی کے اہم نکات کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ملک گیر رکنیت سازی میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں نچلی ترین سطح پر تنظیمی ڈھانچوں کی تکمیل کیلئے مؤثر تنظیم سازی کی حکمتِ عملی کا بھی احاطہ کیا گیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے سنگین دباؤ کے باوجود کامیاب انتخابی مہم پر ذمہ داران اور کارکنان کی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پنجاب بھر میں ریاستی جبر کے باوجود بیمثال انداز میں پولنگ کیلئے نکلنے والے ووٹرز خصوصاً خواتین اور نوجوانوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

Recent Posts

نارو وال میں سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا

نارووال (قدرت روزنامہ)سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا، ملزمہ ساس پر…

5 hours ago

سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری ہو گئے۔…

5 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی…

5 hours ago

معروف بھارتی یوٹیوبر کا چینل ہیک ہو گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کے دونوں یوٹیوب چینل پر ہیکر نے…

5 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا…

6 hours ago

جماعت اسلامی نے29 ستمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نےمعاہدے پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد نہ کرنے…

6 hours ago