دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کا مطالبہ

کراچی(قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بھی شوہر کی قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کے حق میں سامنے آ گئیں۔ آج سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی اہلخانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے کیس میں فریق بننے کے لیے کراچی میں وکیل کی خدمات حاصل کیں۔
انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عامر لیاقت کی موت کی وجوہات سامنے آنا ضروری ہیں۔دانیہ شاہ کے وکیل قاضی حمید ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں انہوں نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا۔درخواست میں کہا کہ دانیہ شاہ عامر لیاقت کی بیوہ ہے، ان کے شوہر کی موت کی وجوہات سامنے آنا ضروری ہیں۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے دانیہ شاہ کے وکیل سے استفسار کیا پوسٹ مارٹم کون نہیں کرنے دے رہا؟ فیملی کی جانب سے کیوں انتظار کیا جا رہا ہے؟ یہ فیملی کے جذبات کا معاملہ نہیں بلکہ قانونی ضروری ہے۔

عامر لیاقت کے اہلخانہ کے وکیل ضیاء اعوان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے خلاف بیٹے اور بیٹی نے درخواست دائر کی ہے۔بےنظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کیا گیا تھا۔جس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دئیے کہ بےنظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر ہم سب کو افسوس ہے،اس پر کتابیں لکھی گئی ہیں۔دانیہ شاہ کی والدہ نے عدالت میں کہا کہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ سامنے آنی چاہئیے،عامر لیاقت بڑی شخصیت ہیں، بیوہ کو حق ہے وہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ معلوم کر سکے۔ عدالت نے کہا ہم سب کو سن کر فیصلہ دیں گے، ہم درخواستگزار کے وکیل کو بھی پورا موقع دیں گے۔عدالت نے فریقین کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔

Recent Posts

نارو وال میں سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا

نارووال (قدرت روزنامہ)سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا، ملزمہ ساس پر…

5 hours ago

سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری ہو گئے۔…

6 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی…

6 hours ago

معروف بھارتی یوٹیوبر کا چینل ہیک ہو گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کے دونوں یوٹیوب چینل پر ہیکر نے…

6 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا…

7 hours ago

جماعت اسلامی نے29 ستمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نےمعاہدے پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد نہ کرنے…

7 hours ago