اسلام آباد، لاہور (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت نثار کھوڑو کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی۔پی ٹی آئی کے رہنما فیصل وائوڈا کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔چیف جسٹس نے نثار کھوڑو کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی۔سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق پر تمام فریقین کے وکلاء کو تیاری کا حکم جاری کر دیا۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سامنے اہم سوال آرٹیکل 62 ون ایف کا ہے، کیا الیکشن کمیشن آرٹیکل 62 ون ایف لگا سکتا ہے؟چیف جسٹس پاکستان نے آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق کو بڑا سیرئیس ایشو قرار دیا۔سپریم کورٹ نے فیصل وائوڈا کے وکیل کی اپیل پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت ستمبر تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب انسدا د دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے الزام میں قائم مقدمے میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 27مئی تک توسیع کر دی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال ،اعجاز چوہدری ، جمشید اقبال چیمہ ، عندلیب عباس ،مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام ملزمان کةی عبوری ضمانت میں27 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسران سے آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ…
58 سالہ امریکی باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائیسن نے ایک بار پھر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے مداحوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد پیٹرول کی قیمت میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجوزہ نئے ایفی شیئنسی ڈیپارٹمنٹ کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور بھارتی اداکارہ ریدھی ڈوگرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے فواد…