اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں،اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ گورننس میں اسٹیبلشمنٹ کا ایک اہم کردار ہے، انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔ کل الیکشن کمیشن ان کے ساتھ تھا پھر بھی ہمیں کامیابی ملی۔ کل نیوٹرل نیوٹرل نہیں تھے۔
انکا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی مسلم لیگ (ن) کو توڑنا بھی جانتے ہیں، جبکہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بن گئے تو ن لیگ کے بندے بھی توڑ لائیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ ملک کے لیے بہتر ہے کہ فوری الیکشن کرائے جائیں۔ سیاسی طور پر ہمارے لئے بہتر ہے کہ یہ حکومت چلتی رہے۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں سب زیادہ اچھا سیاسی ذہن نواز شریف کے پاس ہے۔
پنجاب میں ہمارے بندوں پر ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نوازاپنی پارٹی میں شہباز شریف سے بڑی لیڈر بن گئی ہیں،عمران خان فاسٹ باؤلر ہیں اور وہ باؤنسر مارنے پر یقین رکھتے ہیں،اگر وہ الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ پاکستا ن آرمی کے بیسٹ پروفیشنل سولجر کو چیف بنائیں۔
ادھر اسد عمر نے میاں جاوید لطیف سے لیگی اراکین کو ڈرانے والوں کے نام پوچھ لیے۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کے سچ بولنے کا کیوں مطالبہ کر رہے ہیں ، خود ہی سچ بول دیں اور جاوید لطیف یہ بھی بتا دیں کہ ان کو ڈرا کون رہا تھا؟۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا تھا کہ ہمیں ڈرایا گیا کہ عمران خان کو نہ ہٹایا تو پھر فلاں بندہ آ جائے گا ، ہمیں کہہ کر ڈراتے تھے دباؤ میں لاتے تھے کہ اگر فوری عدم اعتماد کرکے عمران خان کو نہ ہٹایا گیا اور حکومت میں نہ آئے تو فلاں آکر کرسی پر بیٹھ جائے گا تو بتادوں ایسا کوئی نوٹس نہ تھا نہ ہم نے لیا تھا

Recent Posts

نارو وال میں سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا

نارووال (قدرت روزنامہ)سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا، ملزمہ ساس پر…

5 hours ago

سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری ہو گئے۔…

5 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی…

5 hours ago

معروف بھارتی یوٹیوبر کا چینل ہیک ہو گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کے دونوں یوٹیوب چینل پر ہیکر نے…

5 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا…

6 hours ago

جماعت اسلامی نے29 ستمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نےمعاہدے پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد نہ کرنے…

6 hours ago