الیکشن تب ہوں گے جب موجودہ حکومت اور الیکشن کمیشن چاہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف پر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کان کھول کر سن لو الیکشن تب ہوں گے جب موجودہ حکومت اور الیکشن کمیشن چاہے . عمران خان کہتا ہے جو بھی اس کے خلاف بات کرے وہ استعفیٰ دے .

چیف الیکشن کمشنر کا استعفی مانگ رے ہیں کل کہیں گے چیف جسٹس بھی استعفی دیں . انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان نے مستعفی ہونے کے وقت اسمبلیاں تحلیل کیوں نہیں کیں؟ وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ پنجاب میں بھاری اکثریت اب بھی مسلم لیگ ن کے پاس ہے .
ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے 15 نشستیں حاصل کیں، جبکہ پی ٹی آئی نے 5 سیٹیں ہار ی ہیں . مریم اورنگزیب نے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر اور صدر کے عہدے سے آئین شکنی کرائی .
عمران خان نے ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کو تباہ کیا . ڈی جی ایف آئی اے کو جھوٹے کیسز بنانے کےلیے دھمکایا،جبکہ وہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری تیاری کرکے گئے تھے .

انکا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے تمام اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں . تحریک انصاف اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر ملک میں مہنگائی کا طوفان لائی . عمران خان نے اقتدار بچانے کیلئے آئین کو توڑ . مریم اورنگزیب نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارے آئین کے مطابق عمران خان کے خلاف فی الفور کارروائی کریں . وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہد عمران خان نے کیا تھا، جبکہ ابھی آئی ایم ایف معاہدہ کا ایک ڈالر بھی نہیں آیا . تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا جائے . عمران خان فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑ ے گئے .

. .

متعلقہ خبریں