میٹر ک اور انٹر کے امتحانات کا معاملہ، خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو اہم تجویز دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ امتحانات کے حوالے سے بچے سوشل میڈیا پر احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں، حکومت نے بتایا تھا کہ دو مہینے بعد سپلیمنٹری امتحانات لیں گے،لیگی رہنما نے تجویز دی کہ حکومت وقت بچائے اور ایک ہی بار دو ماہ کے بعد امتحانات لے لے . تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما سعدرفیق کا کہنا تھا کہ لاکھوں بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے، جب سیلیبس مکمل نہیں کرایا تو امتحانات بھی نہیں لینے چاہیئے، ہم یہ نہیں کہتے امتحان نہ لیے جائیں، امتحان لیں لیکن چھ ہفتے تک ملتوی کردیں .

انٹراور میٹرک کے بچوں کی کلاسز لگا کر تیاری کروائیں، بچے فیل ہوں گے تو ڈیپریشن میں جائیں گے . ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے واک آو¿ٹ میں ہمارا ساتھ دیا ہے، ہم انتشار کی طرف نہیں جانا چاہتے، ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ بچے روڈ پر آئیں، ہم نے بھی آج ان کے لیے بائیکاٹ کیا ہے، ان کی آواز میں آواز ملائیں گے . . .

متعلقہ خبریں