نئے وزیراعلی کے لیے نام فائنل ،پی ٹی آئی نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے کمیٹی بنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کے معاملات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی . ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی خصوصی کمیٹی میں شفقت محمود، یاسمین راشد، سبطین خان، محمود الرشید اور اسلم اقبال شامل ہیں .

ذرائع نے کہا کہ پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات کیلئے کمیٹی کا سربراہ اسد عمر کو مقرر کیا گیا ہے .

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماں، ارکان اسمبلی اور کارکنان کیخلاف مقدمات کے معاملات پر بھی کمیٹی قائم کی ہے . گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے کی توثیق کردی . ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہواجس میں پنجاب اور مرکز کی سیاست سے متعلق اہم ترین فیصلے کیے گئے . اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیااور تمام شرکاء کومبارکباد پیش کی . ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے چوہدری پرویزالٰہی کو پنجاب کا وزیراعلی بنانے کی توثیق کردی ہے . کور کمیٹی اجلاس میں عام انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کرنے اور پی ٹی آئی کا بیانیہ جارحانہ انداز سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . اجلاس میں سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات سے متعلق کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں اسد عمر، بابر اعوان، محمودالرشید، میاں اسلم اقبال اور اعجاز چوہدری شامل ہیں . اس حوالے سے اسد عمر نے کہا ہے کہتحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ ضروری نہیںکہ پنجاب میں حکومت بناتےہی اسمبلی تحلیل کر دیں پنجاب میں حکومت بنانےکےبعدبھی صورتحال دیکھی جاسکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں