بلوچستان اسمبلی اجلاس بچوں کے تحفظ سمیت ویل سروس کی بحالی کی قرار داد منظور

کوئٹہ ( قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی نے بچوں کے تحفظ بل کیلئے موثر اقدامات قانون سازی وزینب الرٹ بل کی طرح بلوچستان میں بھی قانون کے نفاذ سانحہ آٹھ اگست کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کرانے کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی ریل گاڑیوں کو فور طور پر بحال وسبی تا ہرنائی ٹرین سروس شروع کرنے کے متعلق قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان کے بلوچستان میں بجلی کے نظام اور سپلائی میں خرابی وناقص انتظام 447ایس ایس ٹی اساتذہ کی عدم تعیناتیوں مقامی اخبارات کو اشتہارات کے اجرا اور طریقہ کار سے متعلق توجہ دلائو نوٹسز نمٹادیئے بلوچستان میں بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے گیارہ اگست کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں معصوم بچی مریم کیساتھ جنسی دہشتگردی کا مذموم فعل ہوا ہے سال 2020کے دوران صوبے میں جنسی زیادتی کے 53واقعات رجسٹرڈ ہوئے اسی طرح رواں سال بھی اب تک 38واقعات رونما ہوچکے ہیں رواں ماہ کے دوران بھی بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے دو واقعات پیش آئے چونکہ2020میں زینب الرٹ ایپ جو قومی اسمبلی میں پاس ہوچکا ہے بلوچستان میں بھی اسی قسم کے قانون کی اشد ضرورت ہے . .

.

متعلقہ خبریں