کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا، ابھی انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 4 روپے 1 پیسہ مہنگا ہوگیا۔انٹر بینک میں اب سے کچھ دیر پہلے تک226 روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ملک میں گزشتہ 60 گھنٹوں میں ڈالر15 روپے مہنگا ہوا ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور جاری ا تار چڑھائو کھاتوں کے خسارے کی وجہ سے ہے ۔ گزشتہ چھ ماہ میں ڈالر کی قدر 12 فیصد بڑھی ہے ۔ منگل کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روپے میں قدر کی صورتحال مارکیٹ کے طے کردہ ہے اور کرنسی کا اتار چڑھائو کا تعلق جاری کھاتوں کے خسارے سے ہے جب کہ کرنسی اتار چڑھائو کا سبب مختلف خبریں اور غیر یقینی صورتحال ہے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گزشتہ چھ ماہ میں 12 فیصد بڑھی ہے ۔ دسمبر 2021 سے ابتک روپیہ 18 فیصد گرا ہے جب کہ مہنگائی ایڈجسٹ کرنے کے بعد کرنسی کی قدر صرف تین فیصد گری ہے ۔
کوئٹہ +اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی امد کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی قیمتوں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میدں گداگروں کی بھرمار پولیس اور متعلقہ تھانے اور محکمہ سوشل…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لوکل بسوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ و مرکزی کمیٹی اور وحدت بلوچستان کابینہ کی حلف…