انتخابی ضابطہ کار کی خلاف ورزیاں،وزیرا عظم عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نےخط لکھ دیا

مظفرآباد (قدرت روزنامہ) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے وزیرا عظم عمرا ن خان کووفاقی وزرا کی جانب سے انتخابی ضابطہ کارکی خلاف ورزی پر خط لکھ دیا . تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبد الرشید سلہریانے گزشتہ روز انتخابی جلسے کے دوران وزیر امور کشمیر علی امین گنڈہ پورکی طرف سے پیسوں کی تقسیم کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خا ن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزرا کو انتخابات کے ضابطہ کار کی خلاف ورزی سے روکا جائے، کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں حکومتی وسائل استعمال نہ کئے جائیں،آئندہ جس امیدوار کے حلقے میں خلاف ورزی ہوئی اسے نااہل قرار دے دیا جائے گا .

خط میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی وزراءکو بھی آزاد کشمیر انتخابات 2021 کے ضابطہ کار پر پابندی کی ہدایت کی جائے . الیکشن کمیشن کے خط میں مزید لکھا گیا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر انتخابات کا منصفانہ انعقاد یقینی بنائے . . .

متعلقہ خبریں