انتخابی ضابطہ کار کی خلاف ورزیاں،وزیرا عظم عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نےخط لکھ دیا

مظفرآباد (قدرت روزنامہ) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے وزیرا عظم عمرا ن خان کووفاقی وزرا کی جانب سے انتخابی ضابطہ کارکی خلاف ورزی پر خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبد الرشید سلہریانے گزشتہ روز انتخابی جلسے کے دوران وزیر امور کشمیر علی امین گنڈہ پورکی طرف سے پیسوں کی تقسیم کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خا ن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزرا کو انتخابات کے ضابطہ کار کی خلاف ورزی سے روکا جائے، کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں حکومتی وسائل استعمال نہ کئے جائیں،آئندہ جس امیدوار کے حلقے میں خلاف ورزی ہوئی اسے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

خط میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی وزراءکو بھی آزاد کشمیر انتخابات 2021 کے ضابطہ کار پر پابندی کی ہدایت کی جائے۔ الیکشن کمیشن کے خط میں مزید لکھا گیا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر انتخابات کا منصفانہ انعقاد یقینی بنائے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

1 min ago

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

42 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

45 mins ago

ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ…

1 hour ago

تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی…

1 hour ago

تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں باہر نہیں نکلا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن…

1 hour ago