استنبول(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار مدیحہ افتخار نے اپنی شادی کی سالگرہ پر خوبصورت ڈانس پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیے .
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مدیحہ افتخار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ اور انکے شوہر شازل مرزا ایک ساتھ کپل ڈانس کر رہے ہیں .
وائرل ویڈیو میں انہیں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے . مدیحہ افتخار کی شادی شازل مرزا سے ہوئی ہے . یہ جوڑا ان دنوں دوستوں کے ہمراہ ترکی میں ہیں، جہاں انہوں نے اپنی شادی کی سالگرہ بھی منائی . اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ "یہ سالگرہ رنگین ، اونچی آواز میں موسیقی ، آتش بازی اور پارٹی کی علامت ہے" . اداکارہ نے مزید کہا کہ "یہ وقت، محبت، جدوجہد اور مشکلات کو ظاہر کرتا ہے جس کا ہم ایک ساتھ سامنا کرتے ہیں . یہاں میری زندگی کی محبت ہے, میں اتنے خوبصورت آدمی کی بیوی بننے پر بہت شکر گزار ہوں . سالگرہ مبارک ! " . اداکارہ نے اپنی دوست نادیہ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ہر لمحے کو قید کرنے کےلئے آپ کا شکریہ،آپ بہترین ہیں .
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ مدیحہ افتخار کئی سالوں سے ڈراموں میں کام کر تی آرہی ہے،جن میں "آتش"," سوتیلی"," دل درد دھواں "اور "مجھے اپنا بنا لو" شامل ہیں . لیکن اب وہ منتخب پروجیکٹس میں کام کرتی ہے .
. .