پاکستان اسٹاک مارکیٹ طویل عرصے بعد پہلی مرتبہ 40 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ طویل عرصے بعد پہلی مرتبہ 40 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 21 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری سیاسی غیر یقینی کی صورتحال نے ملک کی معیشت کیلئے بھی تباہ کن صورتحال بنا دی ہے۔
ایک جانب کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں گراوٹ کے تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ چکے، روزانہ کی بنیاد پر ڈالر کی قیمت میں کئی کئی روپے اضافہ ہو رہا ہے، تو دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی بدترین مندی کی زد میں ہے، سرمایہ کار تیزی سے مارکیٹ سے اپنا سرمایہ نکال رہے ہیں۔

جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ طویل عرصے بعد پہلی مرتبہ 40 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گئی۔ جمعرات کے روز مارکیٹ میں 627 پوائنٹس کی بدترین مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 21 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا، سرمایہ کاروں کے تین سو بیس ارب روپے ڈوب گئے۔

Recent Posts

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے…

5 mins ago

انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ، پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کو شکسست دیدی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان نے لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے اپنے…

8 mins ago

تیاریاں مکمل، پی آئی اے کی نیلامی آج ہوگی

بولی میں شرکت کے لیے بلو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے سوا کسی اور گروپ نے…

11 mins ago

’’کراچی میں مرد عورتوں کو ایک بار دیکھتے ہیں اور ۔۔‘‘پاکستانی اداکارہ عائشہ طور کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے حال ہی میں ایک پوڈ…

17 mins ago

حکومت کا دسمبر اور جنوری میں گیس کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت سخت سردی والے 2 ماہ کے…

20 mins ago

مخالفین اعتراف کررہے ہیں ن لیگ کی ہوا چل پڑی، وزیراعلی پنجاب

پنجاب میں فتنہ فساد کرنے کی سازش کی گئی، مریم نواز کالا شاہ کاکو(قدرت روزنامہ)…

23 mins ago