وزیراعلیٰ کا انتخاب، ممبران کو ووٹ ڈالنے کیلئےتحفظ فراہم کیا جائے،لاہورہائیکورٹ کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ممبران کو ووٹ ڈالنے کیلئے تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ ممبران بلا خوف وخطر اپنی مرضی کے مطابق ووٹ ڈال سکیں۔ اے آروائی نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے وزیراعلی ٰکے انتخاب کیلئے ممبران اسمبلی کو ہراساں نہ کرنے کے معاملے کا فیصلہ جاری کردیا ہے، جسٹس عالیہ نے پی ٹی آئی ارکان زینب عمیر اور سبطین خان کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا،عدالت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو ممبران کو تحفظ دینے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ ممبران کو مرضی کے مطابق بلاخوف وخطر ووٹ ڈالنے دیا جائے، سرکاری وکیل عدالتی حکم سے متعلق فریقین کو آگاہ کر کے عمل درآمد یقینی بنائیں۔
دوسری جانب وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کل کا الیکشن عدالتی ہدایت کے مطابق ہوگا، عدالت نے کہا چیف سیکرٹری، آئی جی رکاوٹ نہیں بنیں گے، رانا ثنااللہ کی سوچ غیرجمہوری ہے، جبکہ آصف زرداری نوٹوں کے تھیلے لے کر لاہور میں موجود ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن میں پنجاب کے لوگوں نےعمران خان کے موقف کی تائید کی، ضمنی انتخاب میں عام الیکشن سے ٹرن آؤٹ کم نہیں تھا، عمران خان کے کہنے پر ووٹرز گھروں سے نکلے، ضمنی الیکشن میں لیگی امیدواروں نے بے پناہ پیسہ چلایا۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چودھری پرویزالہٰی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، فرخ حبیب اور راجہ بشارت ، میاں محمود الرشید ، اسلم اقبال و دیگر بھی مشاورت میں شریک ہوئے۔
مشاورتی بیٹھک میں دونوں جماعتوں کے اراکین کی حاضری پر اظہار اطمینان کیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ سندھ میں الیکشن سے پہلے واضح ہو گیا تھا کہ پی ٹی آئی جیت رہی ہے تو الیکشن ملتوی کر دیا، پی ڈی ایم کو ہر محاذ پر شکست ہوئی ہے انشا اللہ کل بھی شکست ہوگی، پنجاب میں جمعہ کو پرویز الہیٰ وزیراعلی پنجاب منتخب ہوں گے، ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے، عمران خان کا کوئی ساتھی بکاو مال نہیں ہے۔

Recent Posts

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی تعداد سوا کروڑ تجاوز کرگئی، کتنے پاکستانی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں مقیم مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں…

1 min ago

پولیس یا سرکاری افسر پر ریپ کا الزام ثابت ہوجائے تو کیا کارروائی ہوتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے پمز اسپتال سے 2 بچوں کے اغوا اور ریپ…

12 mins ago

لاہورپولیس کو بااثرشخصیت کے بیٹے کو روکناکیوں مہنگا پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے جج کے اہلخانہ کے ساتھ مبینہ…

27 mins ago

لاہور میں اب ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں بھی چلیں گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب صوبہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کررہی…

38 mins ago

گورنر اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں مختلف یورنیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے معاملے میں…

45 mins ago

حماد اظہر کی دوسری شادی کی خبریں، پی ٹی آئی رہنما نے کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد…

1 hour ago