پاکستان ترکی ٹریڈ اِن گڈز معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان ترکی ٹریڈ اِن گڈز معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی،وزیراعظم نے اس معاہدے کے حوالے سے وزرات تجارت کی کوششوں کو سراہا . وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کابینہ کو امریکی ڈالرز ریٹ میں حالیہ اضافہ پر بریفنگ دی، وزیر خزانہ نے کہا کہ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے اقدامات کررہے ہیں،جبکہ آئندہ ماہ پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہوجائے گا،رواں مالی سال گزشتہ سال کی نسبت ملک میں اقتصادی ترقی کی شرح بہتر رہے گی .


انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیداواری شعبے بشمول زراعت کے شعبے کو تاریخی ٹیکس مراعات دی ہیں،صنعتی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ اور زراعت کے شعبے کی ترقی یقینی بنائی جا رہی ہے .
خیال رہے کہ اس سے پہلے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تیل کی درآمدات میں کمی کے ثمرات اگلے مہینہ روپیہ مضبوط ہوجائے گا، اگلے 60 دن کا ڈیزل اور فرنس آئل سٹاک ہے، معیشت بالکل ٹھیک چل رہی ہے،حکومتی اعلان کے ساتھ ڈالر مارکیٹ میں ٹھہراؤ آگیا ہے .

انہوں نے وزیردفاع خواجہ آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 17 جولائی کے بعد ڈالر کی مارکیٹ کچھ ہل گئی تھی اب سنبھل گئی ہے، اس وقت ڈالر پر پریشر سیاسی اثر ہے، اس مہینے ہمارے نئے امپورٹس بھی کم ہیں، پچھلے سال سے بھی کم ہیں، جس دن سے اتحادی حکومت نے اعلان کیا کہ ہم نہیں جارہے تو مارکیٹ میں ٹھہراوٴ آگیا ہے، ایک مسئلہ پچھلے مہینے تاریخی ہائی امپورٹ7.5 بلین ڈالر ز، جس میں انرجی 3.5 بلین اورہدف گڈز3.5 بلین تھے . اسٹیٹ بینک نے کافی پابندیاں لگائیں جس کی وجہ سے امپورٹ کم ہے، 2 بلین لیٹر ڈیزل اگلے ساٹھ دن کاپڑا ہوا ہے، فرنس آئل پورے سیزن کا پڑا ہوا ہے، موٹرگیس ، ڈیزل ، فرنس آئل کی امپورٹ میں خاطر خواہ کمی آئی .

. .

متعلقہ خبریں