آصف زرداری کنگ میکر بن کے پھر رہا ہے، اس چور کو جیل میں ہونا چاہیے

لاہور(قدرت روزنامہ) عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کنگ میکر بن کے پھر رہا ہے، اس چور کو جیل میں ہونا چاہیے، ساری قوم کے سامنے کھل کر زرداری پیسے دے رہا ہے، مجھے افسوس ہے جب لوگوں کو خریدا گیا تب کوئی عدالت نہیں کھلی، اب بھی سب کے سامنے پیسہ چل رہا ہے، آصف زرداری 30 سال سے چوری کر رہا ہے، اس وقت آصف زرداری، شہباز شریف، فضل الرحمان تھری اسٹوجز پیسہ چلانے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں منعقدہ احتجاجی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن 13پارٹیوں، انتظامیہ، الیکشن کمیشن کے خلاف لڑا، جس طرح الیکشن کمیشن نے الیکشن کرایا ان کو سزا دینی چاہیے، الیکشن کمیشن نے ہر حربہ استعمال کیا، سکندر سلطان جیسا بددیانت چیف الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، ڈسکہ الیکشن اس نے ہروایا، سینیٹ الیکشن کے خلاف ہم سپریم کورٹ گئے، سپریم کورٹ نے رولنگ دی جو بھی ووٹ ڈالا جائے اس کی تصدیق ہونی چاہیے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس الیکشن کمشنر نے ووٹوں کی تصدیق کی اجازت نہیں دی، پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ پیسہ سینیٹ الیکشن میں چلا، یوسف رضا گیلانی کا بیٹا پیسے دیتے پکڑا گیا، ہم چیف الیکشن کمشنر کے پاس گئے تو یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، ضمنی الیکشن میں پولیس کو استعمال کیا گیا، ریاست کی تمام مشینری کے باوجود قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں جس طرح خواتین باہر نکلیں سلام پیش کرتا ہوں، اسٹیبلشمنٹ جس کی مدد کرے وہ جیتے وہ دن چلے گئے ہیں، ای وی ایم مشین کے ذریعے دھاندلی نہیں ہوسکتی، اڑھائی سال سے میری حکومت نے ای وی ایم مشین لانے کا پورا زور لگایا، دو جماعتیں جو مافیا ہے انہوں نے ای وی ایم کی مخالفت کی، مظفر گڑھ، راولپنڈی میں الیکشن نتائج میں تاخیر کی گئی، ای وی ایم میں الیکشن نتائج میں تاخیر نہیں ہوتی۔

Recent Posts

سیاسی مقاصد کے لیے حکومت کو اپنا کندھا استعمال نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف) نے مشترکہ طور پر…

9 mins ago

ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گے کہ وہ بہت سارے کام نہیں کرسکیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے…

22 mins ago

’آپ نے مجھ پر ون مین شو کا فضول الزام لگایا‘ چیف جسٹس کے جسٹس منصور کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ…

31 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس اور صدر یورپی کمیشن کی ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں…

38 mins ago

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں مزید کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اعلان کیا ہے کہ صارفین…

46 mins ago

آئینی ترمیم کے معاملے پر ہماری نمبر گیم پوری ہے، صاحبزادہ حامد رضا کا حکومت کو پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کو پیغام…

57 mins ago