آصف زرداری کا نواز شریف سے رابطہ، پرویز الٰہی کو مشترکہ امیدوار بنانے پر بات چیت

لاہور(قدرت روزنامہ) آصف زرداری کا نواز شریف سے رابطہ، پرویز الٰہی کو مشترکہ امیدوار بنانے پر بات چیت۔ آصف زرداری نے میاں نواز شریف سے پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مشترکہ امیدوار بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے میاں نواز شریف سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے میاں نواز شریف سے پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مشترکہ امیدوار بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔دوسری جانب بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ پرویزالٰہی ن لیگ اور ق لیگ کے مشترکہ اُمیدوار ہوں، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار صرف حمزہ شہباز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں کہ حمزہ شہباز ہی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گے۔واضح رہے کہ آصف زرداری گزشتہ روز کئی گھنٹوں سے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔آصف زرداری کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، پرویز اور مونس الہیٰ بغیر ملاقات چلے گئےیاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا فیصلہ آج ہوگا، مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی پھر آمنے سامنے ہیں۔دونوں طرف سے کامیابی کے پیشگی دعوے بھی کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

Recent Posts

سیاسی مقاصد کے لیے حکومت کو اپنا کندھا استعمال نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف) نے مشترکہ طور پر…

16 mins ago

ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گے کہ وہ بہت سارے کام نہیں کرسکیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے…

29 mins ago

’آپ نے مجھ پر ون مین شو کا فضول الزام لگایا‘ چیف جسٹس کے جسٹس منصور کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ…

37 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس اور صدر یورپی کمیشن کی ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں…

44 mins ago

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں مزید کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اعلان کیا ہے کہ صارفین…

52 mins ago

آئینی ترمیم کے معاملے پر ہماری نمبر گیم پوری ہے، صاحبزادہ حامد رضا کا حکومت کو پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کو پیغام…

1 hour ago