عمران خان اپنی حدود میں رہو، ابھی ہم زندہ ہیں،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں نے حکومت کو کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے، شہبازشریف غیرضروری شرافت دکھا رہے ہیں، عمران خان اپنی حدود میں رہو، ابھی ہم زندہ ہیں، عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ملکی بقاء کیلئے ضروری تھا۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مدارس مضبوط تعلیمی ادارہ ہے، اس تعلیمی ادارے کی کوئی قدروقیمت نہیں، اس کو دہشتگردی کا مرکز کہا جارہا ہے، پھر اسی ادارے کے طلباء سے تعاون لیا جارہا ہے، ہمارے لیے انتہائی پریشان کن صورتحال ہے، ہم نے ملک میں ہمیشہ سیاسی استحکام کے لیے کردار ادا کیا،ہم سے کوئی شکایت نہیں کرسکتا، ہم آئین وملک کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن ملک اور آئین کے ساتھ ہمارا کھڑا ہونا جرم ہے؟ یہ اپنی سیاست کرکے اورہمیں اس سیاست مین ذبح کررہے ہیں؟ لہذا مجھے میرا قاتل بتایا جائے، اس کے خلاف کاروائی کی جائے، یہ نہیں کہ مجھے قاتل بتا کر کہا جائے کہ آپ بندق اٹھاؤ، ہم نے اپنے کارکنان کو بندوق اٹھانا نہیں کہیں گے۔
میں اعلان کرتا ہوں کہ کل پورے صوبے میں آئمہ کرام، خطبہ کرام اپنے خطبوں میں شمالی وزیرستان میں ہونے والے اس واقعے اور اس کے علاوہ شہریوں کے قتل اور اغوا ء کے واقعات سے متعلق احتجاج کریں ، جمعہ کے بعد اتوار کوپورے صوبے میں احتجاج ہوگا۔ ہم اداروں کو اجازت نہیں دیتے کہ ملک کا مذاق بنائیں، ہم امن چاہتے ہیں، ہم نے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں۔
ہم نے وطن کیلئے سزائیں کاٹیں، حملے ہوئے، بڑے سینئر رہنماء کارکنان شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کارکنان کو کہتے ہیں پرامن رہیں اور سیاسی طور پر ان قوتوں کو شکست دینی ہے۔ پاکستان میں عدم واستحکام پیدا کرنے والوں کو جانتے ہیں، لیکن ہم امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا خاتمہ صرف خاتمہ نہیں بلکہ اس سے ملک کو بچایا ہے، ان کا منصوبہ پاکستان کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کا منصوبہ اور بیانات سامنے آچکے ہیں۔
پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج آئے،اگر ہم اس کے خلاف ہوتے تو آگے کھڑے ہوجاتے، لیکن 2018میں دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائی،ہمارا مئوقف درست تھا یہ ملک کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر آیا تھا، اس کا خاتمہ ملکی بقاء کیلئے ضروری ہے، اس کے اردگرد ایسے پاگل جمع ہیں جو ساتھ بھاگ رہے ہوتے ہیں۔ ادارے نیوٹرل ہیں تو تم ان کو جانور کہتے ہو، جب تمہارے حق میں تھا تو ٹھیک تھا، تمہیں شرم نہیں آتی؟ ہم تو چاہتے ہیں وہ نیوٹرل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج آئے تو خوشی منائی لیکن جب اگلے روز معلوم ہوا کہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے والا ہے تو کہا کہ الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی حدود میں رہو، ابھی ہم زندہ ہیں، میں نے حکومت کو کہا عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے، شہبازشریف غیرضروری شرافت دکھا رہے ہیں۔

Recent Posts

حماد اظہر سے شادی کی افواہوں پر اینکر پرسن شفاء یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

   لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ عہدیدار حماد اظہر اور معروف اینکر پرسن…

9 mins ago

پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے راولپنڈی جلسے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس…

20 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں پاکستان تحریک…

25 mins ago

صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹسزجاری

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہورہائیکورٹ نے نیب ترامیم کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر…

30 mins ago

بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھتے، اداکارہ صحیفہ جبار

کراچی (قدرت روزنامہ)ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار کا کہنا ہے کہ قرآن پاک میں ڈپریشن…

32 mins ago

لاہور ہائیکورٹ کی نوازشریف، اسحاق ڈاراور دیگر کی نااہلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کااعتراض دور کرنے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف، اسحاق ڈار، انوارالحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی کی نااہلی کی…

33 mins ago