ہمارے 2 اراکین اسمبلی کو اٹھانے کی کوشش کی گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یاور عباس کا کہنا ہے کہ کسی کو ہوٹل میں قید کرکے نہیں رکھا گیا . ہر کوئی اپنی مرضی سے یہاں پر موجود ہے .

یاور عباس نے انکشاف کیا کہ اراکین کو اس لیے ہوٹل میں رکھا گیا ہے کہ کیونکہ کل رات بھی ہمارے دو ایم پی ایز کو اٹھانے کی کوشش کی گئی . اس تمام کھیل میں آصف زرداری بہت گند کردار ادا کر رہے ہیں .
سیاستدانوں کو گندا کرنے میں وہ کردار ادا کر رہے ہیں . آصف زرداری پنجاب میں ڈیلنگ میں مصروف ہیں .
. خیال رہے کہ پنجاب کی وزارت اعلی کا تاج کس کے سر سجے گا اس کا فیصلہ آج (جمعہ) کے روزکی رائے شماری میں ہوگا ، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کی جانب سے حمزہ شہباز جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی امیدوار ہیں ،وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے 186ووٹ حاصل کرنا ہوں گے اور امیدواروں کی جانب سے مطلوبہ تعداد حاصل نہ کر سکنے پر رن آف الیکشن ہوگا جس میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار وزیر اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہوگا ، ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری اجلاس کی صدارت کریں گے ،اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا ہے .
تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی کی طرف سے فریقین میں اتفاق رائے کے بعد طے پانے والے نکات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے آج (جمعہ ) سہ پہر چار بجے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں رائے شماری ہو گی . اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیاگیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں