عمران خان نے ووٹ بیچنے پر پارٹی کے 20 ارکان اسمبلی کو فارغ کیا،فیصل جاوید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ دنیائے کرکٹ میں شفافیت کیلئےعمران خان نیوٹرل امپائر لے کر آئے ۔ سابق وزیراعظم نے آزاد اور شفاف انتخابات کیلئے بھرپور جدوجہد کی،جبکہ اپنی ہی پارٹی کے 20 پارلیمنٹیرینز کو دھاندلی ووٹ بیچنے پر فارغ کیا ۔ فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے دھاندلی کیخلاف دنیا کی تاریخ کا سب سےطویل احتجاج کیا ۔
انہوں نے عدالت میں مقدمہ لڑا،جبکہ پارلیمنٹ سے قوانین منظور ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ہم عام انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں ، غیر جانبدار الیکشن کمیشن ملک کے لیے ضروری ہے ، خوشی ہے عوام نے حق اور باطل میں فرق جان لیا ، عمران خان نے بہترین مہم چلائی ، ہمارا مطالبہ ہے عام انتخابات کی تاریخ دی جائے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو اب دباؤ میں لانا کوئی بڑا مسئلہ نہیں رہا ، ان کی حکومت کو کب فارغ کرنا ہے یہ اب عمران خان کی خواہش پر ہے ، وفاقی حکومت وینٹی لیٹر پر ہے ، شہباز شریف اب کہاں کے وزیراعظم رہ گئے ہیں؟ اگلے الیکشن میں کیسے جانا ہے یہ بڑی جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہے ، الیکشن کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا اس لیے انتخابات کرانا ہوں گے ، چوہدری پرویز الہیٰ کا الیکشن بھی ہوجائے گا لیکن اس سے سیاسی استحکام نہیں آئے گا ، تمام سیاسی جماعتوں کو پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی بحران کو ختم کرنا ہوگا۔
فیصل جاوید نے کہا کہ دنیائے کرکٹ میں شفافیت کیلئےعمران خان نیوٹرل امپائر لے کر آئے،سابق وزیراعظم نے آزاد اور شفاف انتخابات کیلئے بھرپور جدوجہد کی،جبکہ اپنی ہی پارٹی کے 20 پارلیمنٹیرینز کو دھاندلی ووٹ بیچنے پر فارغ کیا۔

Recent Posts

حماد اظہر سے شادی کی افواہوں پر اینکر پرسن شفاء یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

   لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ عہدیدار حماد اظہر اور معروف اینکر پرسن…

2 mins ago

پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے راولپنڈی جلسے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس…

12 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں پاکستان تحریک…

18 mins ago

صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹسزجاری

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہورہائیکورٹ نے نیب ترامیم کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر…

23 mins ago

بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھتے، اداکارہ صحیفہ جبار

کراچی (قدرت روزنامہ)ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار کا کہنا ہے کہ قرآن پاک میں ڈپریشن…

24 mins ago

لاہور ہائیکورٹ کی نوازشریف، اسحاق ڈاراور دیگر کی نااہلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کااعتراض دور کرنے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف، اسحاق ڈار، انوارالحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی کی نااہلی کی…

26 mins ago