آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا حمز ہ شہباز جیتیں یا پرویز الہیٰ شکست ہر حال میں عمران خان کو ہو گی۔وفاقی وزیر سعد رفیق کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز جیتیں یا پرویز الہیٰ آئین شکن اور ووٹ چور عمران خان شکست ہر حال میں ہو گی . آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا .

سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی سابقہ حکومت کی وجہ سے ملک کی معیشت کا جنازہ نکل گیا،حکومت اور اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں انتخابات عمران خان کے دبا ئوپر نہیں بلکہ حکومتی اتحاد کے متفقہ فیصلے کے تحت ہی ہوں گے، وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ضمنی الیکشن مقبولیت کا پیمانہ نہیں ہے ، (ن) لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا، عمران نیازی گمراہ اور سازشی شخص ہے، جب عمران خان کی مرضی کے فیصلے نہیں ہوتے تو کہتے ہیں کہ ملک ٹکرے ٹکرے ہو جائے گا، یہ ایک سازشی اور ذہنی مریض ہے،جھوٹ اور ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا .
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم اور حکومتی قائدین کے مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا . خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے 186 ارکان پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے . تحریک انصاف کے رہنما احسن بریار اور فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے 186 ارکان پورے کرلیے ہیں .
احسن بریار نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو بڑا سرپرائز دے گی، جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے کئی اراکین غیر حاضر ہوں گے . انہوں نے کہا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کو اپنی فکر کرنی چاہیے کیونکہ لیگی اراکین اپنی پارٹی قیادت اور پالیسیوں سے شدید نالاں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں