آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا حمز ہ شہباز جیتیں یا پرویز الہیٰ شکست ہر حال میں عمران خان کو ہو گی۔وفاقی وزیر سعد رفیق کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز جیتیں یا پرویز الہیٰ آئین شکن اور ووٹ چور عمران خان شکست ہر حال میں ہو گی۔آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی سابقہ حکومت کی وجہ سے ملک کی معیشت کا جنازہ نکل گیا،حکومت اور اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں انتخابات عمران خان کے دبا ئوپر نہیں بلکہ حکومتی اتحاد کے متفقہ فیصلے کے تحت ہی ہوں گے، وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ضمنی الیکشن مقبولیت کا پیمانہ نہیں ہے ، (ن) لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا، عمران نیازی گمراہ اور سازشی شخص ہے، جب عمران خان کی مرضی کے فیصلے نہیں ہوتے تو کہتے ہیں کہ ملک ٹکرے ٹکرے ہو جائے گا، یہ ایک سازشی اور ذہنی مریض ہے،جھوٹ اور ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم اور حکومتی قائدین کے مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے 186 ارکان پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما احسن بریار اور فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے 186 ارکان پورے کرلیے ہیں۔
احسن بریار نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو بڑا سرپرائز دے گی، جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے کئی اراکین غیر حاضر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کو اپنی فکر کرنی چاہیے کیونکہ لیگی اراکین اپنی پارٹی قیادت اور پالیسیوں سے شدید نالاں ہیں۔

Recent Posts

حماد اظہر سے شادی کی افواہوں پر اینکر پرسن شفاء یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

   لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ عہدیدار حماد اظہر اور معروف اینکر پرسن…

9 mins ago

پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے راولپنڈی جلسے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس…

19 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں پاکستان تحریک…

25 mins ago

صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹسزجاری

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہورہائیکورٹ نے نیب ترامیم کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر…

30 mins ago

بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھتے، اداکارہ صحیفہ جبار

کراچی (قدرت روزنامہ)ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار کا کہنا ہے کہ قرآن پاک میں ڈپریشن…

31 mins ago

لاہور ہائیکورٹ کی نوازشریف، اسحاق ڈاراور دیگر کی نااہلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کااعتراض دور کرنے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف، اسحاق ڈار، انوارالحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی کی نااہلی کی…

33 mins ago