آصف زرداری کی ایک دن میں دو ملاقاتیں ، چودھری شجاعت ڈٹ گئے، اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مفاہمت کے گرو سابق صدر آصف علی زرداری چودھری شجاعت حسین سے ہونے والی ملاقاتوں میں بڑا بریک تھرو حاصل نہ کرسکے۔

گزشتہ روز آصف زرداری ایک ہی دن میں 2 مرتبہ ق لیگ کے صدر سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ سے

ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی آمد کا سن کر پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ گھر سے باہر چلے گئے

اور ملاقات سے انکار کردیا اور دونوں مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے نجی ہوٹل روانہ ہوئے۔ مختصر وقت میں ہونے والی دوسری ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی بیٹھک کئی گھنٹوں پر محیط رہی

، اس دوران سابق صدر نے بلاول ہاؤس سے اپنا پرہیزی کھانا منگوا کر چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پر ہی کھایا۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین سے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں مسلم لیگ نون کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا

جس پر ق لیگ کے صدر نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی چودھری پرویز الہیٰ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

Recent Posts

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

7 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

19 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

31 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

44 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

56 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

1 hour ago