ڈپٹی اسپیکر کا خط آج پڑھا ہے،سیکرٹری پنجاب اسمبلی

لاہور (قدرت روزنامہ) سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا خط آج پڑھا ہے،اپنے خط کا جواب ڈپٹی اسپیکر ہی دے سکتے ہیں . محمد خان بھٹی نے کہا کہ آج اجلاس 4 بجے ہے اور خط گزشتہ روز لکھ دیا گیا تھا کہ ایوان میں لڑائی ہونی ہے،اگر دوبارہ پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا .


واضح رہے کہ اس سے پہلے ڈپٹی اسپیکر نے وزارت اعلٰی الیکشن سے 1 دن قبل ہی لڑائی جھگڑے کی منظر کشی کر کے اسمبلی کی سکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا،دوست محمد مزاری نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا، مراسلےمیں 22 جولائی لکھ کر ایک دن قبل ہی بھاری سکیورٹی مانگ لی، لاہور پولیس نے اسمبلی کے اندر اور باہر 1400 اہلکاروں کی تعیناتی کا اعلان کردیا .
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب کی وزارت اعلٰی کے الیکشن سے چند گھنٹے قبل اہم اقدام اٹھایا ہے . سردار دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا . ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں 22 جولائی کی تاریخ لکھ کر الیکشن میں ایک دن قبل ہی لڑائی جھگڑے کی منظر کشی کرتے ہوئے ایک دن قبل ہی بھاری سکیورٹی مانگ لی گئی، دوست مزاری نے موقف اختیار کیا ہے کہ شرپسند عناصر اجلاس کی کارروائی روک رہے ہیں .
رکان اسمبلی اور سٹاف کی زندگی بھی خطرے میں ہے، لہذا وزیراعلیٰ کا انتخاب عدالتی حکم کے مطابق پرامن بنانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں اسمبلی سکیورٹی کے بجائے پولیس تعینات کی جائے . ڈپٹی اسپیکر نے یہ مراسلہ اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھی بھیجا جبکہ مراسلے کے بعد لاہور پولیس نے فوری سکیورٹی پلان مرتب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسمبلی کی سکیورٹی کے لئے پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر 1400 سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں