پی ٹی آئی ایم پی اے کو وفاداری تبدیلی کیلئے 25 کروڑ روپے کی پیشکش

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی ایم پی اے عابدہ راجا کا کہنا ہے کہ وفاداری تبدیلی کیلیے 25 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی . کہا گیا کہ پیسے لے کر آپ غیر حاضر ہو جائیں یا پھر پاکستان سے باہر چلی جائیں .

عابدہ راجہ نے کہا کہ 10 کروڑ سے شروع ہوئے اور 25 کروڑ تک کی آفر کی گئی لیکن میں نے کہا کہ 100 کروڑ بھی دے دیں تو انکار ہی کروں گا .
عابدہ راجا نے کہا کہ میری برادری ہے، میرا خاندان ہے وہ کیسے سر اٹھا کر جیت سکتے ہیں . اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی رفاقت گیلانی نے دعوی کیا تھا کہ انہیں1 ارب 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے . رفاقت گیلانی نے دعوی کیا کہ بدھ کے روز ایک ارب روپے کی آفر ہوئی تھی، آج ایک ارب 10 کروڑ کی پیشکش دی جا رہی ہے، کہا گیا پانچ ارکان لے آئیں اور پانچ ارب لے لیں .
انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی منتخب کریں گے . یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا جہاں ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 178 ہوگئی ہے جب کہ اس کے اتحادی مسلم لیگ ق کے پاس 10 ارکان ہیں ، دونوں جماعتوں کے مجموعی طور پر 188 ارکان ہیں جب کہ 4 نشستیں جیتنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 168 ہوگئی اور اس کے اتحایوں میں پیپلز پارٹی کے 7 ارکان، ایک رکن راہِ حق پارٹی اور تین آزاد ارکان شامل ہیں، یوں حمزہ شہباز کو 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے، 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا جب کہ آزاد رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار غیر فعال ہیں، پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں (ن) لیگ کے 2 ارکان کے استعفوں کے بعد اس وقت بھی 2 نشستیں خالی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں