پی ٹی آئی ایم پی اے کو وفاداری تبدیلی کیلئے 25 کروڑ روپے کی پیشکش

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی ایم پی اے عابدہ راجا کا کہنا ہے کہ وفاداری تبدیلی کیلیے 25 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی۔کہا گیا کہ پیسے لے کر آپ غیر حاضر ہو جائیں یا پھر پاکستان سے باہر چلی جائیں۔عابدہ راجہ نے کہا کہ 10 کروڑ سے شروع ہوئے اور 25 کروڑ تک کی آفر کی گئی لیکن میں نے کہا کہ 100 کروڑ بھی دے دیں تو انکار ہی کروں گا۔
عابدہ راجا نے کہا کہ میری برادری ہے، میرا خاندان ہے وہ کیسے سر اٹھا کر جیت سکتے ہیں۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی رفاقت گیلانی نے دعوی کیا تھا کہ انہیں1 ارب 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے ۔ رفاقت گیلانی نے دعوی کیا کہ بدھ کے روز ایک ارب روپے کی آفر ہوئی تھی، آج ایک ارب 10 کروڑ کی پیشکش دی جا رہی ہے، کہا گیا پانچ ارکان لے آئیں اور پانچ ارب لے لیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی منتخب کریں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا جہاں ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 178 ہوگئی ہے جب کہ اس کے اتحادی مسلم لیگ ق کے پاس 10 ارکان ہیں ، دونوں جماعتوں کے مجموعی طور پر 188 ارکان ہیں جب کہ 4 نشستیں جیتنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 168 ہوگئی اور اس کے اتحایوں میں پیپلز پارٹی کے 7 ارکان، ایک رکن راہِ حق پارٹی اور تین آزاد ارکان شامل ہیں، یوں حمزہ شہباز کو 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے، 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا جب کہ آزاد رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار غیر فعال ہیں، پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں (ن) لیگ کے 2 ارکان کے استعفوں کے بعد اس وقت بھی 2 نشستیں خالی ہیں۔

Recent Posts

حماد اظہر سے شادی کی افواہوں پر اینکر پرسن شفاء یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

   لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ عہدیدار حماد اظہر اور معروف اینکر پرسن…

10 mins ago

پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے راولپنڈی جلسے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس…

21 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں پاکستان تحریک…

26 mins ago

صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹسزجاری

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہورہائیکورٹ نے نیب ترامیم کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر…

31 mins ago

بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھتے، اداکارہ صحیفہ جبار

کراچی (قدرت روزنامہ)ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار کا کہنا ہے کہ قرآن پاک میں ڈپریشن…

33 mins ago

لاہور ہائیکورٹ کی نوازشریف، اسحاق ڈاراور دیگر کی نااہلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کااعتراض دور کرنے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف، اسحاق ڈار، انوارالحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی کی نااہلی کی…

34 mins ago