ڈپٹی اسپیکر کا پی ٹی آئی کے ارکان زین قریشی اور شبیر گجر سے متعلق اعتراض قبول نہیں کیے

لاہور(قدرت روزنامہ) ڈپٹی اسپیکر نے پی ٹی آئی کے دو ارکان کے اعتراض قبول نہیں کیے، ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہے کہ دونوں ارکان زین قریشی اور شبیر گجر ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے انتخاب کا عمل شروع ہوچکا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے زین قریشی اور شبیر گجر پر اعتراض اٹھا دیا ہے، ن لیگ کا کہنا ہے کہ زین قریشی کے پاس ابھی تک قومی اسمبلی کی رکنیت موجود ہے، اس لیے وہ دوایوانوں کی رکنیت رکھتے ہیں، اسی طرح شبیر گجر پر کیس چل رہا ہے، اس کا بھی تک نوٹیفکیشن نہیں ہوا وہ بھی ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتے، لیکن ڈپٹی اسپیکر نے پی ٹی آئی کے دو ارکان کے اعتراض قبول نہیں کیے، ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہے کہ دونوں ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے اس لیے زین قریشی اور شبیر گجر ووٹ کاسٹ سکیں گے۔
اس سے قبل جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری مونس الٰہی نے سینئر صحافی حامد میر کو بتایا کہ میں ماموں چودھری شجاعت کے پاس ویڈیو بیان ریکارڈ کرانے گیا تھا لیکن ماموں نے ویڈیو بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا ہے، انہوں نے مجھے کوئی ویڈیو بیان نہیں دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں بھی ہار گیا، عمران خان بھی ہار گیا لیکن زرداری جیت گیا۔
یاد رہے جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے چودھری شجاعت کے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے نام خط کی بازگشت کی خبر تھی کہ مسلم لیگ ق کے تمام 10ارکان کسی کو ووٹ نہیں ڈالیں گے بلکہ نیوٹرل رہیں گے۔ جس پر چودھری مونس الٰہی ق لیگی ارکان کے ووٹ کیلئے پارٹی سربراہ چودھری شجاعت کا ویڈیو بیان لینے گئے، ویڈیو بیان ایوان میں چلایا جائے گا کہ ق لیگی ارکان کس امیدوار کو ووٹ ڈالیں گے؟ دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری ٹویٹر پر اپنے پنجاب اسمبلی کے اجلاس شروع کرنے میں تاخیر کرنے پر ابھی کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں غیر ضروری تاخیر سپریم کورٹ کے واضع احکامات کی خلاف ورزی ہے، وکلاء کو توہین عدالت کی کاروائی کے لئے کہہ دیا ہے۔
اب سے کچھ دیر بعد ڈپٹی اسپیکرکیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جارہی ہے۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور قانون دان بابر اعوان کا کہنا ہے کہ بابر اعوان نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے وقت پر ایوان میں نہ پہنچ سکے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقت پرشروع نہ کرنا توہین عدالت ہے، یہ ایک طرح سے توہین عدالت ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں اور حکومت جارہی ہے، ان کے نمبر پورے نہیں ہیں، اجلاس میں تاخیر کی وجہ دیوار پر لکھی ہوئی ہے، سپریم کورٹ نے آج 4 بجے کا ٹائم دیا ہوا ہے، یہ وقت کل 4 بجے کا نہیں ہوسکتا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک پورا نظام چل رہا ہے پنجاب اسمبلی چلے گی ، آج کوئی سرپرائز نہیں سب کو پتا ہے ہمارے نمبرز پورے ہیں، آج پرویز الٰہی وزیراعلیٰ منتخب ہو جائیں گے، آج کے انتخاب کے بعد دیگر سیاسی جماعتیں بھی ملک میں نئے الیکشن کی بات کریں گی۔ اسد عمر نے کہا کہ آصف زرداری پرانی خرید و فروخت کی سیاست میں بھاری ہوتے تھے ، زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے ، اب بند کمرے کی سازشیں نہیں چلنے والی ، ہمارا ووٹر دنیا کی سب سے بڑی طاقت کے سامنے بھی ڈٹ کر کھڑا ہو گیا ہے، اب ہمارے پاس سادہ اکثریت کے 186 نمبرز پورے ہیں، پنجاب اسمبلی میں 176 ووٹ پی ٹی آئی کے ہیں، اسمبلی میں عددی اکثریت بھی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

Recent Posts

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نےبطخوں اور مرغابی کے شکار پر پابندی عائد کردی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نےبطخوں اورمرغابی کےشکارپرپابندی عائد کردی۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی…

1 min ago

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کا ایک سال؛ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ایک سال قید…

7 mins ago

سعودی عرب کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان علماء کونسل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان علماء کونسل نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ…

18 mins ago

گلوکارہ نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نمرہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ…

30 mins ago

شوہر نے اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اربوں خرچ ڈالے

دبئی (قدرت روزنامہ) اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے میں دبئی کے کروڑ پتی شیخ…

45 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک…

1 hour ago