ہنگامہ خیز اجلاس سے قبل پنجاب اسمبلی کے باہر گرما گرمی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس سے پہلے ایوان کے باہر ن لیگ اور سکیورٹی کے درمیان گرما گرمی ہوگئی،اسمبلی کے سکیورٹی اہلکاروں نے ن لیگ کے پرائیویٹ افراد کو اند جانے سے روکا تو جھگڑا ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگی ایم پی اے خلیل طاہر سندھ اور وزیر اعلٰی کے پرائیویٹ سیکرٹری کبیر تاج نے سکیورٹی اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی ۔
ہنگامہ آرائی اور جھگڑا ن لیگ پرائیو یٹ افراد کے ایوان کی طرف سے جانے سے ہوا ۔ لیگی رہنماعطا تارڑ پرائیویٹ افراد کے ہمراہ لابی میں پہنچے،رانا مشہود نے کہا کہ سکیورٹی والوں نے ہمارے اسٹاف کو اندر جانے سے روکا۔ ادھر پنجاب اسمبلی کے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکن بھی آمنے سامنےآ گئے،دونوں جماعتوں کے کارکن نے ایک دوسرے کیخلاف خوب نعرے لگائے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا،قبل ازیں تحریک انصاف نے دعوٰیٰ کیا کہ انکے 186 نمبرز پورے ہیں،186 ارکان کو اسمبلی کمیٹی روم میں پہنچا دیا گیا ۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 186 ارکان پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں ۔ ادھر وزیر اعلٰی پنجاب کیلئے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی پہنچے تو صحافی نے سوال داغ دیا اور چوہدری پرویز الٰہی سے پوچھا کہ رانا ثناء اللہ کہہ رہے ہیں کہ 50 ارکان ووٹ نہیں دیں گے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ساری زندگی جس نے سچ نہیں بولا،اسکا ذکر نہ کریں، جبکہ آصف زرداری کا مشن بالکل ناکام ہو گیا ۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اب زیادہ دیر نہیں لگے گی 4 بجے تک سب کو پتہ چل جائے گا۔ ادھر ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 178 ہوگئی ہے جب کہ اس کے اتحادی مسلم لیگ ق کے پاس 10 ارکان ہیں ، دونوں جماعتوں کے مجموعی طور پر 188 ارکان ہیں ۔

Recent Posts

سعودی عرب کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان علماء کونسل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان علماء کونسل نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ…

10 mins ago

گلوکارہ نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نمرہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ…

23 mins ago

شوہر نے اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اربوں خرچ ڈالے

دبئی (قدرت روزنامہ) اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے میں دبئی کے کروڑ پتی شیخ…

37 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک…

53 mins ago

ثنا خان کوشادی کی تجویز مولانا طارق جمیل نے دی، وائس نوٹ میں کیا کہا تھا؟

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )اسلام کی خاطر بالی وڈ کی چکاچوند چھوڑ کر حجاب اپنانے…

56 mins ago

ثناء خان شوہر کی کیا چیز دیکھ کر متاثر ہوئیں ؟ پہلی مرتبہ بتا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثںا خان نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago